ایپل آئی فون 13 کے ماڈل اپنی سٹین لیس سٹیل سے بنی مضبوط ساخت، واٹر پروف ڈیوائسز اور آسان استعمال کے لئے مشہور ہیں اور سٹین لیس سٹیل کی باڈی کی بدولت گر کر ٹوٹ جانے کا خطرہ بھی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ایپل کے آئی فون 13 جیسے کئی سال پرانے ماڈلز آج بھی مارکیٹ میں اپنی ساکھ اور طلب برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
iPhone 13 Latest Price, PTA Tax and Installment Plan For Pakistan In 2024 In Urdu
پاکستان میں اینڈرائیڈ فون بڑے پیمانے پر پیداوار اور کم قیمتوں کی وجہ سے مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں، آئی فون کے تازہ ترین ماڈلز آنے کے باوجود ایپل کے پرانے ماڈلز آج بھی مقبول ہیں لیکن پرانے ہونے کے باوجود بھی اپنی طلب اور معیار کی بدولت مہنگے ہیں۔
قیمتوں کا موازنہ
مالی استطاعت رکھنے والے لوگ ہر سال ایپل آئی فون کے نئے ماڈل خریدتے ہیں لیکن آئی فون 13 جیسی پرانے لیکن معیاری ماڈل، نئے ماڈلز کے مقابلے میں نسبتاً کئی گنا سستے ہیں، نئے اور پرانے ماڈلز میں قیمتوں کا یہ فرق بھی اس پرانے ماڈل کی اہمیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن واضح رہے کہ اس کے باوجود یہ قیمتیں اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں۔
آئی فون 13 کے اہم فیچرز
آئی فون 13 ستمبر 2021 میں مارکیٹ کیا گیا، یہ ماڈل اپنے جدید ترین فیچرز اور بیٹری لائف کے علاوہ شاندار کیمروں اور 512 گیگا بائٹ کی غیر معمولی سٹوریج سپیس کی بدولت ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوا، اس ماڈل میں A 15 Bionic چپ استعمال کی گئی ہے جو صارفین کو کم توانائی کے ساتھ تیز ترین کارکردگی فراہم کرتی ہے۔
آئی فون 13 میں الٹرا وائیڈ آٹو فوکس کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ کم روشنی میں کی گئی فوٹو گرافی کو 92 فیصد تک بہتر بناتا ہے، اس ماڈل میں سلو موشن فیچرز سے ٹائم لیپس کے فیچرز تک سب کچھ موجود ہے۔
اپنے کیمرے کی بدولت یہ ماڈل یوٹیوبرز، کانٹینٹ کریٹرز اور فوٹو گرافرز میں بے حد مقبول ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ماڈل ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا خواب ہے۔
iPhone 13 Prices in Pakistan 2024آئی فون 13 کی پاکستان میں موجودہ قیمت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے سے لے کر ساڑھے تین لاکھ روپے کے درمیان ہیں جن میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی [پی ٹی اے] سے رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کے علاوہ نئے اور سیکنڈ ہینڈ موبائل فون بھی شامل ہیں۔
ایک نئے فون کی اوسطاً قیمت 340000 روپے تک ہو سکتی ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی [پی ٹی اے] کے ٹیکسز
آئی فون 13، پرو اور پرومیکس تینوں ماڈلز پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی [پی ٹی اے] کی جانب سے بھاری ٹیکسز عائد ہیں، یہ ٹیکسز شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لحاظ سے وصول کئے جاتے ہیں جو کہ ماڈلز اور شناختی و پاسپورٹ پر الگ الگ ہو سکتے ہیں، تفصیلات درج ذیل جدول میں ملاحظہ فرمائیں۔۔
iPhone 13 PTA Tax with Passport In 2024iPhone 13 Models | PTA Tax with Passport |
Apple iPhone 13 | Rs.90,800 |
Apple iPhone 13 Pro | Rs.105,700 |
Apple iPhone 13 Pro Max | Rs.110,400 |
iPhone 13 Models | PTA Tax CNIC |
Apple iPhone 13 | Rs.118,400 |
Apple iPhone 13 Pro | Rs.128,800 |
Apple iPhone 13 Pro Max | Rs.137,900 |
پاکستانی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمتوں اور پاکستان کے دیگر معاشی مسائل کی وجہ سے ایپل فون پاکستان میں دن بدن مزید مہنگے ہو کر پاکستان کی مڈل کلاس کی قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں۔
چونکہ یہ تمام فون پاکستان میں درآمد کئے جاتے ہیں اور پاکستان میں پریمیم لیول کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کا عمل بھی ایک پیچیدہ اور مہنگا عمل ہے، یہ ایسے مسائل ہیں جو ایپل کے ماڈلز کو مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے صارفین کی پہنچ سے دور کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 13 کی تازہ ترین قیمتیں، پی ٹی اے ٹیکسز اور انسٹالمنٹ پلانز برائے 2024
لیکن پاکستان کا بینکنگ سیکٹر اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ان موبائل ڈیوائسز کی اقساط پر فراہمی کی سروسز فراہم کرتا ہے جس سے یہ موبائل ڈیوائسز ماہانہ اقساط پر مڈل کلاس بھی افورڈ کر سکتی ہے۔
پاکستان کے معروف بینکنگ نیٹ ورکس بینک الفلاح اور فیصل بنک کے انسٹالمنٹ پلانز درج ذیل جدول میں ملاحظہ فرمائیں۔۔
Bank Alfalah Installment Plans For iPhone 13Duration | Monthly Installment |
3 Months | PKR 117,544 |
6 Months | PKR 60,360 |
9 Months | PKR 41,358 |
12 Months | PKR 31,723 |
18 Months | PKR 24,813 |
24 Months | PKR 20,167 |
36 Months | PKR 15,527 |
Duration | Monthly Installment |
3 Months | PKR 15,120 |
6 Months | PKR 59,397 |
9 Months | PKR 40,459 |
12 Months | PKR 31,018 |
مزید تفصیلات اور شرائط و ضوابط کے لئے بینک الفلاح اور فیصل بینک کی آفیشل ویب سائٹس کو وزٹ کریں یا پھر اپنی قریبی برانچ میں تشریف لے جائیں۔