anant-ambani-wedding

انڈین ارب پتی جوڑا ممبئی میں تین روزہ پروقار تقریبات کے دوران شادی کے بندھن میں بندھ گیا، جس میں مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، یہ شادی کئی ماہ سے جاری شاندار اور مہنگی ترین تقریبات کے بعد ہوئی ہے، ان تقریبات میں ریحانہ، کیٹی پیری اور جسٹن بیبر جیسی سپر سٹارز نے پرفارمنس دی تھی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے ہفتے کے آخر میں شادی کی تھی، امبانی فیملی کے کم عمر وارثوں کی شادی کے لئے ایسا کوئی خرچ نہیں چھوڑا گیا جو نہ کیا گیا ہو۔

معروف عالمی ادارے دی گارڈین کی جانب سے اس شادی کا تخمینہ 600 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جس میں پری ویڈنگ پارٹیاں اور پاپ اسٹار پرفارمنس کے اخراجات شامل ہے، حالانکہ یہ رقم ایک بہت بڑی رقم ہے لیکن مکیش امبانی کے 123 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے مقابلے میں یہ رقم بہت معمولی سا خرچہ ہے۔


Anant Ambani’s Wedding Expenses details in Urdu

Anant Ambani’s wedding has been estimated at $600 million by The Guardian, Expenses Details have come to light, read details in Urdu

شادی کی تقریبات کا آغاز گجرات کے امبانی اسٹیٹ سے ہوا جبکہ صرف ریحانہ کو ایک تقریب میں شرکت اور پرفارمنس کے لئے 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی ہے، پیری نے کانز بیش میں پرفارم کیا، اور پرفارمنس کرنے والے دیگر فنکاروں میں اینڈریا بوسیلی، بیک اسٹریٹ بوائز اور پٹ بل شامل تھے، اندازے کے مطابق کروز اور پارٹیوں پر 150 ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کے مطابق جولائی کے اوائل میں موسیقی کے ایک پروگرام کے لئے Bieber کو ایک اندازے کے مطابق 10 ملین ڈالرز میں پرفارم کرنے کے لیے ہائیر کیا گیا جنہوں نے مشہور گانے پیش کئے اور انسٹا گرام پر ان گانوں پر مہمانوں کو رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کے جشن میں جنگل تھیم پارٹی اور 5500 ڈرونز پر مشتمل ایک لائٹ شو بھی شامل تھا، تقریبات میں ایوانکا ٹرمپ، مارک زکربرگ، بل گیٹس اور بھوٹان کے شاہی خاندان کے ارکان سمیت متعدد ممتاز اور امیر شخصیات نے شرکت کی۔

یورپ کے سفر کے لئے ہوائی جہاز کی خریداری اور دعوت نامہ

سنڈے ٹائمز کے مطابق امبانی فیملی نے شادی سے پہلے یورپ کے سفر کے لئے ایک ہوائی جہاز کی بھی خریداری کی گئی تھی جس میں نئی جوڑے اور مہمانوں نے یورپ کے علاقوں روم، کانز، فرانس اور اٹلی سمیت یورپ کے مختلف شہروں کا سفر کیا۔

شادی کی تین روزہ تقریبات سے قبل مہمانوں کو مہنگے ترین دعوت نامے بھیجے گئے اور ایک دعوت نامے کے باکس پر ہندو دیوتا کی تقاشی کا ثقافتی کام کنندہ تھا جو کہ تحائف سے بھرا ہوا تھا۔

شادی کے لئے خریدے گئے زیورات

شادی کی تقریبات میں امبانی فیملی نے بہت سے عمدہ اور مہنگے ترین زیورات استعمال کئے، اننت امبانی نے ہیروں سے مزین سونے کا بنا ہوا شیر بروچ پہنا ہوا تھآ جس میں 50 قیراط سے زیادہ وزن کا ایک بڑا ہیرا بھی شامل تھا، بروچ بنانے والی جیولری ڈیزائنر لورین شوارٹز نے 11 جولائی کو انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں امبانی کی بروچ پہنے ہوئے تصاویر اور بروچ بنائے جانے کی تصاویر شامل ہیں، ووگ انڈیا کے مطابق اننت کی والدہ نے شادی میں 100 قیراط کے پیلے رنگ کے ہیرے کا بیش قیمت ہار پہنا تھا۔

دی گارڈین کے مطابق، جوڑے کی درخواست کے مطابق جیو ورلڈ کنونشن سینٹر کو وارانسی کے واٹر فرنٹ سیڑھیوں میں تبدیل کرنے کے لئے بھی اخراجات کیے گئے تھے، بتایا گیا ہے کہ کنونشن سینٹر میں مقامی کاریگر، اسٹریٹ فوڈ اسٹال، چوڑیاں بیچنے والے، پتلی تماشے والے اور نجومی بھی مہمانوں کا دل بہلانے کے لیے دستیاب تھے۔

شادی کی تقریبات ممبئی میں امبانی کی اربوں ڈالر مالیت کی 27 منزلہ رہائش گاہ پر بھی منعقد کی گئیں، جس میں سینما ہال  سوئمنگ پولز اور بال روم جیسی متعدد اعلیٰ سہولیات موجود ہیں۔

دی گارڈین کے مطابق امبانی کی شادی ان کی بہن ایشا کی 2018 میں آنند پیرامل کے ساتھ ہونے والی شادی سے کہیں زیادہ مہنگی ہے جس میں تقریباً 100 ملین ڈالرز خرچ کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی جوہی چاولہ کو شادی کی آفر کرنے اور مسترد ہونے کا انکشاف

شادی کے اخراجات اور پیسے کی سرکولیشن

اننت امبانی جیسی شادیاں وہ مواقع ہوتے ہیں جب بڑے بڑے سرمایہ دار اپنے بچوں کی شادیوں کے لئے اپنا سرمایہ خرچ کرتے ہیں اور معاشرے میں بڑے پیمانے پر رقم کی سرکولیشن ہوتی ہے اور بہت سے خاندانوں کا بھلا ہوتا ہے، بہت سے چھوٹے بڑے کاروباری لوگوں کو نئے آرڈرز ملتے ہیں اور بہت سے مزدوروں کو روزگار ملتا ہے، ایسی شادیوں پر تجوریوں میں بند پڑی ہوئی دولت تجوریوں سے باہر نکلتی ہے اور معاشرے کے مختلف طبقات اس سے مستفید ہوتے ہیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے