تحقیقی ادارے آئی ڈی سی کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون مینوفیکچررز – Android smartphone – کے مقابلے میں ایپل کے اسمارٹ فونز – Apple iPhone – کی فروخت میں تقریبا 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے
iPhone Vs Samsung: Apple Lost 1st Spot in Smartphone’s Sales in Urdu
عالمی نشریاتی ادارے ریوٹرز – REUTERS – کی رپورٹ کے مطابق آئی فون کی سیلز میں کمی کی بڑی اور بنیادی وجہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئی مقابلے کے فضا ہے۔
جنوری سے مارچ کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز – Smartphone – کی فروخت 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 289.4 ملین یونٹس تک پہنچ گئی، سام سنگ – Samsung -نے 20.8 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ نیا ریکارڈ بنایا اور امریکی کمپنی ایپل – Apple – سے ٹاپ فون ساز کا مقام چھین لیا ۔
World Wide Smartphone Sales
جنوری اور مارچ کے دو مہینوں میں اسمارٹ فونز – Smartphone – کی دنیا بھر میں فروخت 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 289.4 ملین ڈیوائسز تک پہنچ گئی ہے جس میں سام سنگ نے 20.8 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ایپل – Apple -کو دوسری پوزیشن پر دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آئی فون – iPhone – بنانے والی کمپنی ایپل کی فروخت میں کمی دسمبر کی سہ ماہی میں ایپل کی جاندار کارکردگی کے بعد آئی ہے جب اس نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر ون فون ساز کمپنی کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔
لیکن جنوری سے فروری کے دو ماہ میںِ 17.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ایپل دوسرے نمبر پر آ چکی ہے ، جس کی ایک وجہ ہواوے Huawei اور شائومی – Xiaomi – جیسی چینی کمپنیوں کی جانب سے بھی اپنے مارکیٹ شیئرز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا آئی فون 16 سیریز نیا انقلاب لانے کو تیار، کیا یہ ماڈل صارفین کی توقعات پوری کر پائے گا؟
چین کی سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک شیاؤمی – Xiaomi -نے پہلی سہ ماہی کے دوران 14.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
Samsung Galaxy S24 Series
جنوبی کوریا کی اینڈرائیڈ کمپنی سام سنگ نے سال کے آغاز میں اپنی تازہ ترین فلیگ شپ اسمارٹ فون لائن اپ – گلیکسی ایس 24 سیریز – Galaxy S24 series – لانچ کی تھی، سام سنگ – Samsung – نے اس عرصے کے دوران 60 ملین سے زیادہ فون فروخت کیے ہیں۔
ڈیٹا ذرائع کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق گلیکسی ایس 24 سیریز – Galaxy S24 series -کی دستیابی کے پہلے تین ہفتوں کے دوران اسمارٹ فونز کی عالمی فروخت میں گزشتہ سال کی گلیکسی ایس 23 سیریز – Galaxy S23 series -کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
آئی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایپل نے پہلی سہ ماہی میں 50.1 ملین آئی فونز – iPhones – فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 55.4 ملین یونٹس فروخت کیے گئے تھے۔
ایک سال قبل 2023 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کی چین کو اسمارٹ فون شپمنٹ میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔
Apple iPhone Sales Challenge
سیلز کی یہ کمی امریکی کمپنی کو اپنی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ میں درپیش مشکلات کو ظاہر کرتی ہے، جہاں متعدد چینی کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں نے ایپل ڈیوائسز تک ملازمین کی رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
چین میں ایپل پر اس پابندی کی نوعیت امریکہ میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی ایپس پر لگائی گئی امریکی حکومت کی پابندیوں کی طرح ہے۔
جون میں عالمی ڈویلپرز کانفرنس (ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی) میں کیلیفورنیا میں قائم کمپنی Cupertino آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل کی دیگر مصنوعات کے لیے سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس پر جائزہ پیش کرنے جا رہی ہے۔
سرمایہ کار ایپل کی مصنوعی ذہانت کی تحقیق کی کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ کمپنی نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں دی ہیں کہ وہ اپنی مصنوعات میں اے آئی ٹیکنالوجی کو کس طرح ضم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ دنیا کی سب سے اہم کمپنی کا اعزاز بھی گزشتہ سال مائیکرو سافٹ نے آئی فون سے چھین لیا تھا۔