جیسے جیسے ایپل آئی فون 16 کی لانچنگ تاریخ قریب آ رہی ہے، ٹیکنالوجی کے شوقین افراد میں جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آئی فون 16 سیریز کے آئندہ لانچ کے حوالے سے توقعات میں اضافے کے ساتھ ہی ایپل کے فین نئے ورژن کے ڈسپلے سمیت دیگر تبدیلیوں کے بارے میں جاننے کے لئے تجسس سے بھرے ہوئے ہیں۔
ایپل کے سی ای او ٹم کک آئی فون 16 سیریز میں ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین اس ماڈل وہ فیچرز دیکھیں گے جو آج سے پہلے کبھی نہ دیکھے گئے، کہا جا رہا ہے کہ اس ماڈل کے بعد ٹیکنالوجی میں جدت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
Summary
Apple’s iPhone 16 series is set to bring a new revolution in Tech Industry, will this model be able to meet the expectations of consumers? check all the details in Urdu
آئی فون 16 سیریز میں کی جانے والی تبدیلیاں
ایپل انسائیڈر کے مطابق آئی فون 16 اور پرو کے ڈسپلے میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں جو کہ اس ماڈل کو باقیوں سے منفرد بناتی ہیں، چونکہ کسی بھی موبائل کا ڈسپلے اس کے ڈیزائن کی بنیاد ہوتا ہے تو اگر ایپل ڈسپلے میں کوئی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا کر اسے اپ گریڈ کرتا ہے تو یقیناً صارفین موبائل ڈسپلے اور ٹچ سکرین کے نئے تجربوں سے لطف اندوز ہونے جا رہے ہیں۔
مائیکرو لینس آرے (MLA) ٹیکنالوجی
آئی فون 16 سیریز کو مائیکرو لینس آرے [ایم ایل اے] ٹیکنالوجی کے ساتھ تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنالوجی ایپل کی اپنی دریافت شدہ ہے جو کہ مائیکرو لینز کی طاقت کو استعمال کر کے ڈسپلے کی روشنی کو بہتر بناتی ہے، جس سے ڈسپلے کی چمک کو بڑھانے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اگرچہ آئی فون کے پچھلے ماڈلز میں یکسانیت دیکھی گئی ہے لیکن اس بار توقع ہے کہ آئی فون 16 لائن اپ میں قابل ذکر پیش رفت دیکھنے کو ملے گی، رپورٹس کے مطابق مائیکرو لینس آرے (ایم ایل اے) ٹیکنالوجی کی طرف ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 11 کی تازہ قیمتیں، پی ٹی اے ٹیکس اور انسٹالمنٹ پلان کی تمام تفصیلات
آئی فون کے پرانے ماڈلز میں یکسانیت
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ آئی فون کے پچھلے کئی ماڈلز کے ڈیزائن اور فیچرز میں یکسانیت واضح نظر آتی ہے جبکہ جو صارفین اتنی مہنگی ڈیوائس ایپل سے خریدتے ہیں وہ تقاضا کرتے ہیں کہ نیا ماڈل پچھلے ماڈل سے منفرد، جدید اور معیاری ہونا چاہیے، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئی فون 16 کے ڈیزائن میں تبدیلیاں لا کر اسے مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔
ایپل کی بڑی چھلانگ
ستمبر 2023 میں یہ افواہیں گردش میں آئی تھیں کہ ایپل ایم ایل اے ٹیکنالوجی کی طرف منتقلی کا سوچ رہا ہے جس کے ذریعے وہ ڈسپلے کو نئی جدت دے کر باقی سب کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، اور یہ کہنا بھی بجا ہو گا کہ اگر ایپل اس ٹیکنالوجی کو نافذ العمل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ٹیکنالوجی او ایل ای ڈی اسکرین ڈسپلے کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہو گی اور مارکیٹ میں نیا انقلاب آ جائے گا۔
آئی فون 16 کے کیمروں کی فوٹو لیکیج
آئی فون 16 پرو کی لانچنگ جس کا دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے تین ماہ بعد طے کی گئی ہے، ایپل ستمبر میں اپنے نئے ماڈلز اور پروڈکٹ لانچ کرنے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیکسٹ لیول اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایپل کا نیا آئی پیڈ پرو، ایک ٹیکنالوجی کرش!
ایک معروف لیکر نے آئی فون 16 پرو کے کور کی ایکس پر کچھ تصاویر لیک کی ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں طوفان برپا کر دیا ہے، ان تصاویر میں نسبتاً بڑے کیمروں کے کٹ آئوٹ بھی دیکھے جا سکتے ہیں، تصویر میں پانچ مختلف رنگوں کے کور دکھائے گئے ہیں جن میں کلسٹر، سیاہ، نیلے، جامنی اور سفید رنگوں کے کور شامل ہیں، کیمرے نسبتاً بڑے اور زیادہ جگہ گھیرے ہوئے ہیں جو کہ اس ماڈل کو باقی ماڈلز سے منفرد بناتے ہیں۔
سکرین سائز میں تبدیلی
رپورٹس کے مطابق ایپل نے نئے ماڈل 16 پرو کے سکرین سائز میں اضافہ کر کے اسے 6.3 انچ کر دیا ہے جبکہ اس میں 48 میگا پکسل کیمرہ اور 5 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس بھی شامل ہے جو کہ سابقہ ماڈل سے زیادہ اپ گریڈڈ ہے۔
نئے ماڈل کی ممکنہ خصوصیات
ایپل نئے ماڈل میں ایک اہم ترین تبدیلی لے کر آیا ہے اور وہ ہے ایکشن بٹن کو کیپچر بٹن سے تبدیل کر دینا، اس سے صارفین زیادہ بہتر انداز میں کیمرے اور زومنگ فیچرز کو استعمال اور کنٹرول کر سکیں گے اور اس سے کیمرے کے فیچرز تک آسان اور فوری رسائی بھی ممکن ہو سکے گی۔
صارفین کی بے چینی
جیسے جیسے لانچنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے ویسے ویسے ٹیکنالوجی کے شوقین افراد میں جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ آئی فون 16 سیریز میں متعارف ہونے والے نئے فیچرز دیکھنے کے لئے بے چین ہے۔
نئے ماڈل کو ڈیزرٹ ٹائٹینیم / ہاٹ پیلے اور ٹائٹینیم گرے / سیمنٹی گرے میں متعارف کروایا جا رہا ہے، یہ دلکش رنگ آئی فون 16 پرو کی ریلیز کے منتظر افراد میں مزید بے چینی اور انتظار کی کیفیات کو جلا بخش رہے ہیں۔