پاکستان کے بہترین اور بدترین موبائل نیٹ ورکس: کون سا موبائل کنکشن استعمال کریں؟

اسلام آباد – پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں جو کہ اس صنعت سے وابستہ کاروباری معاملات پر بھی بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو رہی ہیں نیز ٹیلی کام صنعت اور اس سے وابستہ چھوٹی صنعتوں کے منافع اور سروسز میں بھی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں۔

Best and Worst Mobile Networks in Pakistan For 2024: PTA Survey Results In Urdu

ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی [پی ٹی اے] نے پاکستان میں کام کرنے والی بہترین اور بدترین موبائل نیٹ ورکس کے حوالے سے ایک سروے کیا جس کے نتائج درج ذیل ہیں:۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے دو ماہ کا یہ سروے 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کیا تھا جس میں درج ذیل سروسز کی جائزہ رپورٹ اور نتائج جاری کئے گئے۔

سیلولر موبائل نیٹ ورکس کی کوالٹی آف سروسز [کیو او ایس] ریگولیشنز کی بنیاد پر سیلولر موبائل آپریٹرز [سی ایم اوز] کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے

دوسرا سروے میں موبائل براڈ بینڈ کے 0.25 ملین ٹیسٹ، 45,000 کالز اور ایس ایم ایس اور 0.13 ملین اوکلا اسپیڈ کے ٹیسٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 11 کی تازہ قیمتیں، پی ٹی اے ٹیکس اور انسٹالمنٹ پلان کی تمام تفصیلات

سروے میں موبائل نیٹ ورک کوریج، موبائل براڈ بینڈ، وائس اور ایس ایم ایس سروسز میں موبائل نیٹ ورکس کو کیو او ایس ریگولیشنز کی طے شدہ حدود کے مطابق ان کی کارکردگی کی سطح کی بنیاد پر چار درجوں میں رکھا گیا تھا۔

پی ٹی اے نے بہترین و بدترین موبائل نیٹ ورکس کی ایس ایم ایس، وائس کوالٹی، موبائل براڈ بینڈ، ڈیٹا، لیٹنسی اور انٹرنیٹ براؤزنگ کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے۔

سروے میں مانیٹر کئے گئے موبائل نیٹ ورکس کی درجہ بندی درج ذیل چارٹ میں ملاحظہ فرمائیں

Mobile Networks Ranking in Pakistan
PTA Mobile Network Survey Results

درجہ بندی میں موبائل نیٹ ورک جیز موبی لنک اپنی سروسز کے لحاظ سے پہلے نمبر پر، چینی موبائل نیٹ زونگ دوسرے، یو فون تیسرے جبکہ ٹیلی نار تمام تر سروسز میں پاکستان کا بدترین موبائل نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے لیکن ٹیلی نار کا لیٹنسی ریٹ جیز کے بعد دوسرے نمبر پر قائم ہے جبکہ یوفون لیٹنی ریٹ کے لحاظ سے پاکستان کی بدترین سروسز قرار پائی ہے۔

موبائل براڈ بینڈ سروس – ڈیٹا اسپیڈ

Automode Testing. موبائل براڈ بینڈ سروسز کی کارکردگی کے جائزے کے لیے آٹو موڈ ٹیسٹنگ پر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کر کے ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کے دوران 10 جی بی کی فائل ڈاؤن لوڈ کی گئی اور 3 منٹ کی مدت کے لئے اپ لوڈ کی گئی، ٹیسٹ میں حاصل ہونے والے نتائج سپیڈ درج ذیل جدول میں ملاحظہ فرمائیں۔


MOBILE BROADBAND SERVICE – DATA SPEED
DESCRIPTIONJazzTelenorUfoneZong
DOWNLOADATTEMPTS6116609361186134
SPEED (Mbps)22.609.199.5223.37
UPLOADATTEMPTS6120609661226140
SPEED (Mbps)20.775.6517.0719.53

پاکستان میں موبائل نیٹ ورکس سروسز

سروے میں یکم جنوری 2024 سے 31 مارچ 2024 تک پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ایک درجن سے زائد شہروں کو شامل کیا گیا اور سروے روٹس پر مختلف موبائل نیٹ ورکس کے تھری جی سگنلز کی پاور کے نمونے ریکارڈ کیے گئے جہاں نیٹ ورک تھری جی پر منتقل ہوا، یہ سروے موبائل ہینڈ سیٹ ٹیکنالوجی آٹو ڈیٹیکٹ موڈ میں کیا گیا ہے۔

پاکستان کے جن شہروں میں سروے کیا گیا ہے ان میں صوبہ پنجاب میں بہاولنگر، لاہور، چونیاں، راولپنڈی، سمندری، جہلم اور شرق پور شامل ہیں، صوبہ خیبر پختونواہ کے مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان، بلوچستان کے کوئٹہ اور نوشکی جبکہ صوبہ سندھ کے پانچ اضلاع شکار پور، کراچی ملیر، حیدر آباد، نواب شاہ اور کوٹری شامل ہیں۔

نتائج کے مطابق 20،485 کالز کن دوران 300 سے زیادہ کالز ڈیلیور ہونے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 143 کالز دو منٹ مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم کر دی گئیں جبکہ 20,003 کالز مطلوبہ وقت کی تکمیل تک برقرار رہیں۔

مزید برآں، مختلف موبائل نیٹ ورکس سے 20،433 ایس ایم ایس بھیجنے کی کوشش کی گئی، جس میں سے 20،372 ایس ایم ایس کامیابی سے ڈیلیور ہوئے۔  

best mobile networks in pakistanbest mobile services in pakistanmobile networks in pakistanpta mobile network surveyworst mobile services in pakistan