Must Know Important budget terms Explanations

پاکستان میں بجٹ “Budget 2024-25 Pakistan” کے حوالے سے ملک میں معاشی امور زور و شور سے زبر بحث ہیں لیکن اکثر پاکستانی خصوصاً نوجوان بجٹ میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاحات [budget terms] سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے بجٹ کی اصل روح کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم نے بجٹ میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاعات کے استعمال، ان کے معانی اور وضاحت سمیت دیگر پہلوئوں پر مثالوں کے ذریعے روشنی ڈالی ہے

بجٹ کی اصطلاحات کو سمجھنا ایسے ہی ہے جیسے آپ ریاضی کے کسی اصول کو توڑ کر سمجھنے کی کوشش کر رہے ہوں لیکن یہ اتنا بھی مشکل نہیں ہے، ہم ان اصطلاحات کو آسان انداز میں وضاحت کے ساتھ توڑ کر آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

چاہے آپ مالیاتی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں یا اعداد کے گورکھ دھندے سے بالکل ہی ناواقف ہیں تو آج کے بعد کوئی بھی بجٹ نہ صرف آپ کے لئے قابل فہم ہو گا بلکہ اسے سمجھنا اتنا ہی آسان ہو گا جیسے ایک دو تین۔۔۔  

تو چلئے اس بھول بھلیاں کو پار کرتے ہیں۔۔


Summary
Must know important budget terms and their meanings that are used in the budget 2024-25 in Pakistan, read budget explanations in Urdu

ایڈ ہاک ریلیف – What is Ad-hoc relief?

ایڈ ہاک ریلیف – Ad-hoc relief سے مراد حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عارضی بونس یا الائونس دینا، یا انہیں مالی بحرانوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے، ایڈ ہاک ریلیف مستقل تنخواہوں یا مراعات میں مستقل اضافہ نہیں ہوتا بلکہ اس کا مقصد ملازمین کو تب تک وقتی ریلیف دینا ہے جب تک حالات بہتر نہیں ہو جاتے۔

سادہ الفاظ میں بیان کریں تو یہ ڈوبتے کو تنکے کے سہارے جیسا معاملہ ہے، سرکاری ملازمین کے لئے بھی یہ ایسا ہی ہے تاکہ انہیں ان کی ضروریات پوری کرنے اور زندہ رہنے کے لئے ایسے وقت میں سہارا دیا جا سکے جس وقت وہ ڈوبنے کے قریب ہوں یا زندگی گزارنے میں مشکل پیش آ رہی ہو۔  

سبسڈی – What is Subsidy?

سبسڈی – Subsidy سے مراد وہ مخصوص رقم ہے جو کہ حکومت کو ٹیکس دہندگان کے ذریعے وصول ہوتی ہے اور حکومت اس رقم کے ذریعے کسی صنعت، کاروبار زندگی یا ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے مدد کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 45 لاکھ نوجوان بیروزگار، پاکستان اکنامک سروے رپورٹ میں انکشاف

اس کی سادہ سی مثال پی ٹی آئی کی حکومت کے آخری وقت میں عمران خان کی جانب سے پٹرول اور ڈیزول کی قیمتوں میں دیا گیا ریلیف تھا، عمران خان نے سبسڈی کے ذڑیعے پٹرول کی قیمت 150 روپے پر فکس کر کے صنعتوں، زراعت، ٹرانسپورٹ سمیت ہر شعبہ زندگی کو سہارا دیا اور قوم کو ایک یقینی مہنگائی کی بڑی لہر سے بچا لیا لیکن ۔۔۔

جیسے ہی رجیم چینج ہوئی اور پی ڈی ایم حکومت نے سبسڈی ہٹائی تو مہنگائی کی آنے والی شدید لہر سے آج اڑھائی سال بعد بھی قوم باہر نہیں نکل سکی۔

آسان الفاظ میں سبسڈی وہ مالی سپورٹ ہے جس کے ذریعے اشیائے ضروریہ کو سستا کر کے ہر شخص کو مدد دی جاتی ہے۔

مالی خسارہ – What is Fiscal Deficit?

مالی خسارہ – Fiscal deficit سے مراد حکومت کے اخراجات اور حکومت کی آمدن کے تناسب میں کمی ہے، کسی بھی حکومت کو مالی خسارے کا اس وقت سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ ٹیکس منی سے حاصل ہونے والی آمدن سے زیادہ اپنے اخراجات پر خرچ کر دیتی ہے، نتیجے میں جو فرق آتا ہے اسی مالی خسارہ کہتے ہیں جسے پاکستان میں اکثر قرض لے کر پورا کیا جاتا ہے۔

مالی خسارے کو آسان انداز میں بیان کریں تو یہ ایسے ہے جیسے آپ کی آمدن موٹر سائیکل افورڈ کرنے کی ہو لیکن آپ دیکھا دیکھی یا اپنی عیاش طبیعت کے باعث کار خرید لیں۔

اس کے بعد جب آپ کی تنخواہ آئے گی تو آپ کو پتہ چلے گا کہ تنخواہ کا بڑا حصہ تو کار کا پٹرول پورا کرنے میں نکل گیا اب گھر کے باقی اخراجات کے لئے آپ کو قرض اٹھانا پڑے گا، پٹرول اور گھر کی ضروریات سے قرض کی رقم کا درمیانی فرق آپ کا مالی خسارہ کہلائے گا جو آپ کی بد احتیاطی کی وجہ سے آپ کو برداشت کرنا پڑا۔

اسی طرح حکومت جب اپنی آمدن سے زیادہ خرچ کرے گی تو آمدن اور اخراجات کے درمیان کا فرق مالی خسارہ کہلائے گا۔

قابل تقسیم ریونیو – What is Divisible Pool?

ڈیویزبل پول سے مراد مرکزی حکومت کے ذریع جمع کردہ وہ ریونیو ہے جو ایک متفقہ فارمولے کے تحت حکومتی سطح پر سب کے درمیان تقسیم ہوتا ہے اور ملک کے مختلف خطوں یا علاقوں میں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔

Divisible pool کو آسان الفاظ میں بیان کریں تو یہ ایسے ہے کہ کچھ دوستوں نے آپس میں پیسے جمع کئے اور اناج کا ایک ٹرک خرید لیا اور پھر وہ ٹرک ہر ایک میں اس کے جمع کروائے گئے پیسوں کے مطابق تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کا حصہ دے دیا جائے۔  

یعنی جمع شدہ وسائل کی منصفانہ طور پر تمام فریقین میں تقسیم کا عمل Divisible pool کہلائے گا۔

ڈیفالٹ – What is Default?

بجٹ کے اصطلاع ڈیفالٹ سے مراد حکومت کا قرض کی ادائیگی یا قرض پر سود کی ادائیگی میں ناکام ہو جانا ہے، ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں حکومت کے لئے مزید قرض لینا یا تو ناممکن ہو جاتا ہے یا پھر وہ بہت مہنگی شرائط پر قرض حاصل کرتی ہے۔

ڈیفالٹ کو آسان الفاظ میں بیان کریں تو یہ ایسے ہے جیسے آپ اپنے کسی دوست کو اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کچھ وقت پر شرائط طے کر کے قرض دیتے ہیں لیکن وہ دوست مطلوبہ وقت پر شرائط کے مطابق نہ تو قرض ادا کرتا ہے اور نہ ہی آپ کے پیغامات کا جواب دیتا ہے جس سے آپ کو آپ کی رقم کے ڈوب جانے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آپ ڈیفالٹ کے خطرے سے دو چار ہو جاتے ہیں۔

ایسی صورت میں آپ آئندہ کے لئے قرض دینے سے یا تو توبہ کر لیتے ہیں یا پھر قرض دینے سے قبل کچھ ایسی شرائط اور گارنٹی مانگتے ہیں جس سے آپ کے سرمائے کی واپسی یقینی ہو سکے۔

قرض ادائیگیاں – What is Debt servicing?

قرض کی ادائیگی سے مراد وہ عمل ہے جس کے ذریعے حکومت اپنے قرضوں یا قرضوں پر سود اور اصل رقم کی باقاعدگی سے ادائیگیاں کرتی ہے۔

Debt servicing ایسے ہی ہے جیسے آپ نے کسی لائیو سٹریمنگ کی سبسکرپشن لے رکھی ہو اور ہر ماہ آپ اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنے کے لئے نقد رقم ادا کرتے ہوں، قرضوں کی رقم بھی ایسے ہی ہوتے ہے جسے آپ استعمال کرتے ہیں اور پھر ہر ماہ باقاعدہ سے قرض یا قرض پر سود کی ادائیگی کرتے ہیں۔

ترسیلات زر – What is Remittance?

what is remittances

ترسیلات زر – Remittance سے وہ رقم ہے جو بیرون ملک مقیم لوگ اپنے آبائی ممالک میں بھیجتے ہیں جو کہ ایک غیر تجارتی ٹرانزیکشن کہلاتی ہے، ان رقوم میں غیر ممالک میں مقیم افرادی قوت کی آمدنی، بیرون ممالک مقیم ملازمین کی آمدنی اور ذاتی رقوم شامل ہو سکتی ہیں جن کے ذریعے ملکی معیشت کا استحکام ملتا ہے۔

یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ تعلیم کے لئے کسی دوسرے شہر یا ملک مین مقیم ہوں اور آپ کے والدین آپ کے اخراجات کے لئے آپ کو ہر ماہ رقم بھیجتے ہوں، والدین سے یہ رقم حاصل کرنا ترسیلات زر کہلائے گا، اسی طرح بیرون ممالک سے آنے والی رقوم وہاں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لئے بھیجی جاتی ہیں۔

ٹیکس نیٹ – What is Tax net?

ٹیکس نیٹ – Tax net ایک خالصتاً حکومتی اصطلاع ہے جس سے مراد ریاستی ٹیکس کے دائرہ کار کے اندر آنے والی ملک کی تمام آبادی اور کاروبار زندگی ہے۔

ٹیکس نیٹ کو آسان الفاظ میں سمجھیں تو ٹیکس نیٹ ایک ایسا دائرہ کار ہے جہاں پر ہر وہ شخص جو جو ٹیکس دہندہ ہے پکڑا جاتا ہے، ہر ٹیکس دہندہ کو ریاست سے ملنے والی سہولیات کے عوض اپنی آمدن میں سے ٹیکس کی مد میں ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں تاکہ کاروبار زندگی کو چلانے کے لئے آسانیاں پیدا ہو سکیں، ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار ہر اس شخص تک پہنچنا ہوتا ہے جو حکومتی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرتا ہے اور اسے ٹیکس وصول کرنا ہوتا ہے۔

طے شدہ سرمایہ کاری – What is Fixed investment?

طے شدہ سرمایہ کاری – Fixed investment سے مراد وہ سرمایہ کاری ہے جو ٹھوس اثاثہ جات پر جیسے کہ انفراسٹرکچر، مشینری اور ساز و سامان جیسی چیزوں پر کی جاتی ہے، اس میں نئے پارکوں یا ٹرانسپورٹیشن کے منصوبوں اور سڑکوں وغیرہ پر سرمایہ کاری کرنا یا اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ٹیکس ریلیف سے 3.9 کھرب کا نقصان، اکنامک سروے میں بڑا انکشاف

فکسڈ انویسٹمنٹ کو سادہ الفاظ میں سمجھیں تو یہ ایسے ہے کہ آپ کسی ماہر سے چمڑے کی ایک جیکٹ تیار کرواتے ہیں اور اپنے سرمائے کو اس پر خرچ کرتے ہیں نتیجے میں آپ کو ایسی جیکٹ ملتی ہے جو سالہا سال آپ کا ساتھ دیتی ہے اور آپ مستقبل میں سردیوں کے سیزن سے بچنے کا سامان کر لیتے ہیں۔

اسی طرح حکومتیں بھی مختلف منصوبوں پر فکسڈ سرمایہ کاری کرتی ہیں تاکہ آنے والے وقت میں درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے مناسب سہولیات کا بندوبست کیا جا سکے۔

ریگریسیو ٹیکس – What is Regressive taxes?

ریگریسیو ٹیکس – Regressive taxes ایک ایسا محصولاتی نظام ہے جس میں کم آمدنی والے افراد زیادہ آمدنی والے وافراد کے مقابلے میں اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ٹیکس کی صورت میں ادا کرتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ٹیکس کا حساب فرد کی آمدن کی بجائے اس کے خریدے گئے یا ملکیتی اثاثہ جات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔

ریگریس ٹیکس کو اگر آسان الفاظ میں سمجھیں تو یہ اس طرح ہے جیسے گھر کے لئے یکمشت ماہانہ راشن خریدنا، کم آمدن افراد کے لئے یہ ایک بڑی رقم کا خرچ ہو گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ راشن کی خریداری کے بعد اس کے پاس پیسے ختم ہو جائیں لیکن زیادہ آمدنی والے افراد کے لئے معاملہ اس کے متضاد ہے، انہیں ماہانہ راشن کی مد میں ادائیگی سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا حالانکہ ادائیگی دونوں ہی ایک جیسی کر رہے ہیں۔

اس طرح ریگریسیو ٹیکس کم آمدنی والے افراد پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے جن کے پاس پہلے بچت بہت کم ہوتی ہے حالانکہ قیمتوں کا تعین کم اور زیادہ آمدن والے دونوں افراد کے لئے یکساں ہوتا ہے۔

اختتامیہ – Conclusion

بجٹ کی اصطلاعات budget terms کو سمجھنا ایسے ہے جیسے آپ کسی گیم کا ایک نیا لیول کھول لیتے ہیں، امید ہے بجٹ “Budget 2024-25 Pakistan” کی ان اصطلاعات کو سمجھنے کے بعد آپ مالی معاملات ، ملکی معیشت اور بجٹ کو نہ صرف زیادہ بہتر انداز میں سمجھ پائیں گے بلکہ اپنے حلقہ احباب کو اپنی معلومات کے ذریعے بہتر نتائج اور تجزیہ کر کے متاثر بھی کر پائیں گے۔

Similar Posts

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے