PTI Leader Shabbri Gujjar Arrested during By Election 2024

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر گجر کو ضمنی الیکشن – By Election 2024 – کی پولنگ کے دوران مختلف مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے۔

چند روز قبل شبیر گجر کو لاہور کے حلقہ پی پی 164 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے انتخابی مہم چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی کے محمد یوسف سمیت 20 امیدواروں کے درمیان سخت انتخابی مقابلہ جاری ہے۔

By Election 2024 Pakistan: PTI’s Shabbir Gujjar Arrested, PMLN Worker Died in a Clash

شبیر گجر کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کے دوران جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، ناروال میں مبینہ طور پر ایک شخص ہلاک، تین زخمی اور 6 سیاسی کارکنوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

PML-N worker Mohammad Yousuf Died during polling

نارووال  کے حلقہ پی پی 54 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص سر پر لاٹھی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی اور کارکن آپس میں دست و گریبان ہو گئے، لاتوں مکوں اور لاٹھیوں کا بھی آزادانہ استعمال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات – By elections 2024 –: پاکستان کے 21 حلقوں میں پولنگ جاری، فوج تعینات، موبائل سروس معطل

ہاتھا پائی کے دوران ن لیگ کا کارکن محمد یوسف سر پر ڈنڈا لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

PML-N worker Mohammad Yousuf killed during polling in Narowal
PML-N worker Mohammad Yousuf killed during By Election 2024 in Narowal

ن لیگ کے کارکن کی ہلاکت کے پیچھے کسی سازشی ہاتھ کے کارفرما ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Voting stopped in PP-54 constituency of Narowal

نارووال میں کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد ووٹنگ کے عمل کو روک دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حلقہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا ہے اور یہ صوبائی سیٹ احسن اقبال کی جانب سے چھوڑی گئی تھی، مشاہدے میں دیکھا گیا ہے کہ یہاں سے احسن اقبال بری طرح ہار رہے تھے۔  

Massive rigging in By Election 2024

دوسری جانب متعدد حلقوں سے دھاندلی کے ویڈیو ثبوت بھی سامنے آ رہے ہیں جہاں پر پولنگ باکسز جو لائے گئے ان میں پہلے سے ہی پرچیاں پڑی ہوئی تھی جبکہ ایک اور ویڈیو بھی گردش میں ہے جہاں پر پولنگ ایجنٹس سے خالی فارم 45 پر قبل از وقت سائن بھی لئے گئے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کے قریب پولنگ اسٹیشن نمبر 171 پر سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

دریں اثنا فیروزوالا کے حلقہ پی پی 139 میں گورنمنٹ ہائی اسکول نظام پورہ کے باہر دو گروپوں کے درمیان تصادم پرتشدد ہوگیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی دیکھا گیا جبکہ جھگڑے کی وجہ سے تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔  

By Election 2024 Polling in Pakistan

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گی۔

قومی اسمبلی کے پانچ اور تین صوبائی اسمبلیوں کی سولہ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان کی بڑی تعداد کی موجودگی کی اطلاع دی جا رہی ہے، جبکہ کچھ پولنگ کے عمل کے چند گھنٹوں کے بعد بھی ویران نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پولنگ کے دروان پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس کی جانب سے دھکمائے جانے اور ورکروں کو ووٹنگ کے عمل سے دور کرنے کی کوششوں کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے