مسلمان ممالک میں ہر سال عید الاضحیٰ جسے قربانی کی عید اور بکرا عید بھی کہا جاتا ہے کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے اور اس تہوار کو منانے کے لئے مسلمان روایتی تیاریاں کرتے ہیں، نئے لباس تیار کرتے ہیں اور قربانی کے لئے جانور خریدتے ہیں، دن کا آغاز نماز عید سے ہوتا ہے جس کے فوری بعد بیل، اونٹ، بکروں اور بھیڑوں کی قربانی دی جاتی ہے۔
قربان کئے جانے والے جانور کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر جاتا ہے، ایک تہائی حصہ قربانی دینے والے خاندان، دوسرا تہائی حصہ رشتہ داروں اور تیسرا حصہ غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
Read All the Details about Eid Al Adha 2024 in Pakistan Dates, Holidays, Prayers, and Sunnah in Urdu
بڑی عید کے اس موقع پر خاندان اور دوست و اقارب اکٹھے ہوتے ہیں، دعوتیں کی جاتی ہیں، ایک دوسرے کو تحائف دیئے جاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر سوشل سرگرمیوں میں حصہ لیا جاتا ہے، لوگ عید ملنے اور دعوت کھانے ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لئے لگائی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی
عید الاضحیٰ ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجۃ کی 10 تاریخ کو حج کے اختتام پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کے طور پر منائی جاتی ہے، اس دن انہوں نے اللہ کے لئے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے جیسی عظیم اطاعت کا مظاہرہ کیا تھا۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ 2024 کب ہے؟
پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔
چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا میں عید کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور، کوہاٹ، کرک اور اٹک کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جبکہ پشاور میں جمعۃ المبارک والے دن ہی ذوالحجۃ کا چاند نظر آگیا تھا۔
تاہم عید کی تاریخ کا اعلان کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اور دیگر علاقوں سے شہادتیں آنے کا انتظار کیا گیا۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ 2024 کی کتنی چھٹیاں ہیں؟
عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کی تاریخ کی مناسبت سے 17 سے 19 جون تک عید کی چھٹیوں کا شیڈول بنتا ہے، سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو ویسے بھی چھٹی ہوتی ہے، چونکہ عید پیر والے دن منائی جا رہی ہے تو عید کی چھٹیاں دو دن پہلے ہی 15 جون کو شروع ہو جاتی ہیں، شیڈول درج ذیل ہے:
پہلی چھٹی | 15 جون، 2024 |
چاند رات | 16 جون، 2024 |
عید کا دن | 17 جون، 2024 |
عید کا دوسرا دن | 18 جون، 2024 |
عید کا تیسرا دن | 19 جون، 2024 |
عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر 17 سے 19 جون تک عید الالضحی کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
عید الاضحیٰ پر نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتیں کیا ہیں؟
- صبح جلدی اٹھیں
- 2۔ دانت صاف کریں
- 3۔ غسل کریں
- 4۔ نیا یا اپنا عمدہ ترین لباس ذیب تن کریں۔
- 5۔ خوشبو لگائیں
- 6۔ نماز عید کی ادائیگی سے قبل کچھ کھانے پینے سے گریز کریں ۔
- 7۔ عید کی نماز کے لئے جاتے ہوئے تکبیر تشریق با آواز بلند پڑھتے ہوئے جائیں
- تکبیر تشریق:
- اَللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ
- 8۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد خاموشی کے ساتھ خطبہ سنیں
- 9۔ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جاتے وقت اور ادائیگی کے بعد واپس آتے ہوئے مختلف راستے استعمال کریں۔
عید الاضحیٰ کی نماز: طریقہ اور وقت
علماء کرام کے مطابق عید الاضحیٰ کی نماز فرض نہیں ہے لیکن واجب ہے، نماز عید کے بعد خطبہ بھی اس کا لازمی جزو ہے، نماز عید کا وقت سورج کے افق سے تین میٹر بلند ہونے سے اپنی حد تک پہنچ جانے تک ہے تاہم نماز عید صبح سویرے طلوع آفتاب کے بعد ادا کر دی جاتی ہے جسے افضل مانا جاتا ہے۔
نماز عید سے متعلق کچھ ضروری باتیں درج ذیل ہیں:
- عید کی نماز بغیر اقامت یا اذان کے ادا کی جاتی ہے۔ (صحیح مسلم: 885)۔
- عید کی نماز دو رکعت پر مشتمل ہے جس میں سات مرتبہ تکبیر (اللہ اکبر) کا اعلان کیا جاتا ہے۔ (ابو داؤد: 1149)
- عید کی نماز بھی دیگر نمازوں کی طرح ہیں جو روزانہ ادا کی جاتی ہیں۔
- نماز سے فارغ ہونے کے بعد خطبہ پڑھنا سنت ہے، بعض علماء کے مطابق خطبہ واجب ہے، لہذا نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد امام کا خطبہ ختم ہونے تک قیام کرنا چاہیے۔
خطبہ سننے کے بعد اجتماعی دعا ہوتی ہے اور بعد از دعا مسلمان ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں، عید کے اس پر مسرت موقع پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کریں جس نے آپ کو اپنی نعمتوں سے نواز اور اس موقع پر اپنے مالی طور پر کمزور اور مستحق عزیز و اقارب و دوستوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔