گوگل نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو AI Skills سے لیس کرنے کے لئے Google AI Essentials کورس ترتیب دیا ہے اور جس میں 45000 پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپس دی جا رہی ہیں۔
گوگل کا ماننا ہے کہ AI-Skills وہ پہلا قدم ہے جس کے ذریعے ہر کوئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے فوائد حاصل کر سکتا ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے گوگل نے Google AI Essentials کورس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو AI-Skills سے لیس کیا جائے گا۔
یہ کورس Google Career Certificates کا حصہ اور پاکستانی طلبہ کے لئے گوگل نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ میں 45000 اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے جس میں دو نئے پروگرام بھی شامل کئے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور فری لانسرز کے سکلز کو اپ گریڈ کیا جا سکے۔
Google’s Scholarships, Soft Skills, AI Essentials and Career Certificate Programs and Courses for Pakistani Students: Check All The Details
نئے طلبہ کے لئےنیا Google AI Essentials کورس
گول نے نئے طلبہ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروایا ہے جو کہ خود گوگل کا تیار کردہ ہے، اس کورس کو گوگل کے AI Experts پڑھاتے اور سکھاتے ہیں، اس کورس میں داخلے کے لئے کسی تجربے کی ضرورت نہیں ہے، فریش طلبہ بھی اس کورس میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل کا کورس اس بات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ انفرادی اور صنعتی سطح پر AI-Skills اور AI-Tools پر تربیت حاصل کرنے کے بعد پیداواری اور ترقیاتی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔
اس کورس میں طلبہ کو AI-Tools کا استعمال سیکھیں گے اور سیکھیں گے کہ کیسے وہ اپنے خیالات کو اے آئی کی مدد سے عملی شکل دے کر اپنے روز مرہ کے امور میں آسانیوں کے ساتھ تیزی لا سکتے ہیں، یعنی جس کام میں پہلے زیادہ وقت درکار ہوتا تھا اس کورس کے بعد وہی کام بہت کم وقت میں کیا جا سکے گا۔
اس کورس میںِ یہ بھی سکھایا جا رہا ہے کہ اے آئی کے استعمال کے لئے آپ کیسے موثر AI-Prompts لکھ سکتے ہیں اور یہ بھی سیکھیں گے کہ اے آئی کی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کیسے اور کن کاموں کے لئے کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کا یہ کورس آن لائن کورسز کی ویب سائٹ Coursera پر دستیاب ہے۔
پاکستانی طلبہ کیلئے Google Career Certificate Course
گوگل کے AI Essentials کے علاوہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ میں ایسے سکلز بھی شامل کئے گئے جن کو سیکھنے سے طلبہ فوری طور پر انٹری لیول کی جابز کے حصول کے قابل ہو جاتے ہیں جن میں IT Support، Data Analytics، Cybersecurity اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ Digital Marketing جیسے سکلز شامل ہیں۔
گوگل نے اس کورس میں نئے ٹولز بھی شامل کئے ہیں تاکہ طلبہ یہ سیکھ سکیں کہ ان شعبوں میں پیشہ ور افراد کیسے اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں، اس سے طلبہ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ وہ کیسے اپنی فیلڈ میں اے آئی کا اطلاق کر کے نئے تجربات حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ کے لیے گوگل 2024 میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان میں Google Career Certificate کے نتائج
پاکستان میں Google Career Certificate کا آغاز 2022 میں ہوا، حالیہ سروے میں جی سی سی کے 80 فیصد طلبہ کے مطابق اس کورس کے بعد انہیں اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے میں مدد ملی۔
اس کے علاوہ آئی آر ایم اور ٹیک ویلی کے 2023 کے سرویز کے مطابق کورس سے مستفید ہونے والی 28 فیصد خواتین میں کورس کے بعد مالی خود مختاری کا حصول ممکن ہوا، 24 فیصد کو نئی ملازمت ملی یا انہوں نے اپنے پیشے میں ترقی حاصل کی اور 91 فیصد کے مطابق اس کورس کے بعد وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے زیادہ پراعتماد ہوئے ہیں۔
پی ایف اے ممبرز کے لئے Google Soft Skills Program
فری لانسنگ انڈسٹری میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے، اے آئی ٹیکنالوجی کے بعد عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں ضروری ہے کہ پاکستانی فری لانسرز کو اس سطح پر تیار کیا جائے کہ وہ ڈیجیٹل دنیا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔
Read More: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بعد دنیا کیسے بدل رہی ہے؟ اے آئی کیسے انقلاب لا رہی ہے؟
اس سلسلے میں گوگل نے پاکستانی فری لانسررز ایسوسی ایشن – PAFLA- کی معاونت سے ایک پروگرام تیار کیا ہے جس کے ذریعے وہ پاکستانی فری لانسرز کمیونٹی میں سافٹ سکلز جیسے کہ Personal Branding اور Communication Skills، critical thinking اور Time Management کی تربیت فراہم کر رہا ہے، یہ ٹریننگ گوگل کی ماہرین کی جانب سے دی جا رہی ہے جس سے PAFLA کے 50 ہزار فری لانسرز مستفید ہونے جا رہے ہیں۔
یہ پروگرام طلبہ کو سافٹ سکلز میں مہارت دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی پروفیشنل کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
گوگل کا Career Kamyabi Programs
پاکستانی خواتین پیشہ ورانہ تربیت دے کر خود مختار بنانے کے لئے گوگل نے اپنے پارٹنر ٹیک ویلی کی معاونت سے ایک کیریئر کامیابی پروگرام Career Kamyabi Programs ترتیب دیا ہے جو کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی نمائندگی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کیریئر کامیابی پروگرام کا مقصد پاکستانی خواتین کے لئے روزگار کے مساوی مواقع پیدا کرنا اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے روزگار کا ماحول بنانا ہے۔
اس پروگرام کو پاکستان کی 50 سے زائد سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی نہ صرف حمایت حاصل ہے بلکہ اس پروگرام سے فارغ التحصیل ہونے والی خواتین کو ان اداروں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔
گوگل کے پروگرامز کا حصہ کیسے بنیں؟
گوگل کے Google Career Certificate اور Google Soft Skills میں شمولیت اختیار کر کے نہ صرف آپ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے تربیت یافتہ پروفیشنل ایکسپرٹ بھی بنیں گے، رجسٹریشن کے لئے ٹیک ویلی کی آفیشل ویب سائٹ اور PFA کی آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوں اور اگر ڈائریکٹ کورس کرنا چاہیں تو Coursera پر جا کر ڈائریکٹ انرولمنٹ کروائیں۔