Hajj 2024 Flights Operations
  • سی اے اے کے مطابق آگ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
  • پاکستان میں جمعرات کو مدینہ منورہ کے لئے 11 پروازوں کے ساتھ حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے باوجود 4 حج پروازیں روانہ ہوئیں تاہم دیگر پروازوں کو عارضی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Hajj 2024 Flight Operations Started in Pakistan, Fire breaks out Flight Schedule at Lahore airport

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئر بلیو اور ایئر سیال کی چاروں حج پروازیں اندرون ملک روانگی سے وقت پر روانہ ہوئیں۔

5 شہروں سے مدینہ منورہ کیلئے 11 پروازیں بھیجنے کا اعلان

بعد ازاں ایک علیحدہ بیان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگنے کے واقعے سے پروازیں عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر، منسوخی یا ری شیڈولنگ ہوسکتی ہے، ہم تمام مسافروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈے پر روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ پروازوں کے شیڈول اور کسی بھی متبادل انتظامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکیں۔

قبل ازیں سی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Read More: روٹ ٹو مکہ کے تحت عازمین حج برائے 2024 کی سعودیہ عربیہ روانگی کا مشن شروع

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ نے امیگریشن سسٹم کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا جس کے بعد امیگریشن کا عمل روک دیا گیا، ایئر پورٹ حکام کو شدید دھوئیں کی وجہ سے متعدد مسافروں کو بین الاقوامی ٹرمینل سے باہر نکالنا پڑا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس: تحقیقات کا حکم جاری

لاہور ایئرپورٹ پر ہونے والی آتشزدگی اور پروازوں میں تاخیر کے لئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کائونٹر کو جلد از جلد بحال کر کے مسافروں کے لئے آسانی فراہم کرنے کی تلقین کی۔

سول ایوی ایشن کی وضاحت جاری

امیگریشن حکام نے نوٹس پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی جس پر علی الصبح ہی قابو پا لیا گیا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ عالمی پروازوں کو ڈومیسٹک سائیڈ سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور جلد پروازوں کے مشن جلد بحال ہو جائیں گے جبکہ لینڈنگ کرنے والی پروزوں کی امیگریشن عارضی طور پر مینول طریقے سے کی جا رہی ہے۔

کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

دوسری جانب سے حج 2024 کے لئے کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی پرواز پی کے 176 مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے جس میں 179 عازمین حج میدنہ منورہ پہنچ گئے، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج جبکہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عامین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

جبکہ لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی ہے۔  

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے