درفشاں سلیم – Durefishan Saleem – پاکستان کی انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کرنے والی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم مدت میں عروج حاصل کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، درفشاں سلیم پاکستان کے تمام سپر ہٹ ڈراموں سے لے کر اشتہاری مہموں اور فیشن میگزینز اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
دورفشاں سلیم نے بہت کم عرصے میںیکے بعد دیگرے انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے ہم شعبہ میں عروج حاصل کیا اور کامیابیاں سمیٹیں، اب وہ پاکستان کی ٹاپ اداکارائوں میں سے ایک ہیں حالانکہ انہوں نے صرف چار سال قبل 2020میں ڈیبیو کیا تھا، پچھلے ایک سال میں سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی دونوں میں ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کا بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
دورفشاں سلیم کا بچپن
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ دورفشان سلیم پی ٹی وی کے مشہور پروڈیوسر سلیم الحسن کی بیٹی ہیں جنہوں نے 2000 کی دہائی میں پی ٹی وی کے لیے کام کیا، ان کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کے تین بہن بھائی ہیں جن میں وہ سب سے بڑی ہیں۔
وہ بچپن سے ہی ایک اداکار بننا چاہتی تھی، جب وہ بچپن میں اداکاری کرتی تھی یا ڈانس کرتی تھی تو وہ اکثر بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ کی طرح لگتی تھی، رشتہ دار لڑکیاں اکثر انہیں مادھوری ڈکشٹ کہتی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کئی ایک مداح انہیں پاکستانی مادھوری ڈکشٹ کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Netflix کی مشہور سیریز Wednesday Season 2 کے سپائلرز اور جینا اورٹیگا کا اپنے پروفیسر سے رومانس
درفشاں کہتی ہیں کہ میں بہت پر اعتمادخاتون ہوں اپنے خاندان میں اور میں بچپن میں مادھوری کی طرح ڈانس بھی کرتی تھی، وہ اپنے شوق کے بارے میں بہت پراعتماد تھی اور ہمیشہ اداکاری کو آگے بڑھانا چاہتی تھی، دورفشاں سلیم کے والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرے کیونکہ تعلیم کے بغیر کسی بھی شعبہ میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی اس لیے انہوں نے قانون میں گریجویشن کی اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ایک سال کے لیے بیرون ملک چلی گئی۔
وہ تعلیم کے اعتبار سے وکیل ہیں اور اپنی تعلیم کے دوران مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے چیمبر اور اے جی آفس سمیت کئی بڑی جگہوں پر انٹرن شپ کی جس کی وجہ سے خود اعتمادی آئی اور تجربہ بھی حاصل ہوا۔
درفشاں کی شوبز میں انٹری
درفشاں کا تعلق اصل میں لاہور سے ہے لیکن اداکارہ بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے انہیں کراچی جانا پڑا, انہوں نے اپنے آڈیشن دینے کے لیے شہر کے تمام بڑے پروڈکشن ہائوسز کے چکر کاٹے۔
شروع میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اگرچہ ان کا انڈسٹری سے تعلق تھا لیکن انہوں نے شوبز میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سب کچھ آزادانہ اور اپنے طور پر کیا جس میں انہیں بہت مسائل سے گزرنا پڑا اور پاکستان کے تمام بڑے بڑے شہروں کے سفر بھی کرنا پڑے۔
کراچی جیسے بڑے شہر میں نئی ہونے کے باوجود تمام بڑے چینلز پر بہت سے آڈیشن دیئے اور آخر کاراللہ نے کرم کیا شوبز انڈسٹری میں انٹری ہو گئی، پھر اس کے بعد دل لگا کا م کیا محنت کی اور انڈسٹری میں اپنا ایک الگ نام پیدا کیا ۔
اقربا پروری یا ٹیلنٹ
درفشاں نے اپنے والد کے تجربہ کار دوستوں کے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے انڈسٹری میں آڈیشن حاصل کیے، یہ بات انہوں نے اپنے کیریئر کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران بتائی تھی۔
درفشاں نے اپنے والدین سے بات نہیں کی کیونکہ وہ اس انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے، وہ چاہتے تھے کہ درفشاں پہلے تعلیم مکمل کرے ڈگری حاصل کرے پھر اس کے بعد اپنا کیئریر شروع کرے مگر درفشاں نے اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر آڈیشن دیئے اور ٹیلنٹ ہی کی بنیاد پر انہیں ٹی وی میں کام کرنے کو موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبہ میں کہیں نہ کہیں سفارش چل پڑتی ہے مگر ایکٹنگ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں سفارش نہیں بلکہ کام بولتا ہے، میں شروع سے ہی پُراعتماد تھی اور پھر میں نے جب کام شروع کیا تو اللہ نے میرا ساتھ دیا، میں نے اپنی پوری محنت ،لگن اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر اس انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے ۔
درفشاں کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری
درفشاں نے ہم ٹی وی کے ڈرامے ”دلروبا ” سے اپنے کیئر کا آغاز کیا، کچھ تجربہ حاصل ہونے کے بعد اب وہ صرف ایک پرائم ٹائم ڈرامہ سے شروعات کرنا چاہتی تھیں، دلروبا کی شوٹنگ کے دوران درفشاں اور مرینہ خان گہرے دوست بن گئے۔
بعد میں درفشاں نے ڈرامہ سیریل ”پردیس” میں مرکزی کردار ادا کیا جو کہ ایک پرائم ٹائم ڈرامہ تھا، یوں تو تقریباً سارے ہی ڈرامے سپر ہٹ ہیں مگر وہ ڈرامہ جس نے انہیں سٹار بنایا وہ تھا ”کیسی تیری خود غرصی” تھا جس میں دانش تیمور نے بھی اداکاری کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل فضاء علی کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
اس کے اسکرپٹ پر تنقید کے باوجود اس ڈرامے نے ٹی وی پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان اور پاکستان دونوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں سے ایک تھا، کیسی تیری خودغرضی کے بعد، درفشاں کو بہت سی اچھی پیشکشیں موصول ہوئیں، اس نے انہیں ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پراپنے آپ کو منوانے کال موقع ملا جس کا وہ بے صبری سے انتظار کررہی تھیں۔
وہ اب تک دلروبہ، بھراس، پردیس، کیسی تری خودغرضی، جیسے آپکی مرضی، کھائی، اور عشق مرشد جیسے شعرا آفاق ڈرامے کر چکی ہیں۔اسی د وران انہوں نے اپنے ہر ڈرامہ پروڈکشن جس میں وہ شامل ہیں، بے تحاشہ تعریف اور کامیابی حاصل کی ہے، ان کے کام کرنے کے انداز اور ڈائیلاگ ڈلیوری کوسامعین نے بہت پسند کیا ۔جس کی وجہ سے وہ آج کل سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
در فشاں نے ابھی تک بیک ٹو بیک تین ہٹ ڈرامہ سیریل دئیے ہیں جن میں جیسے آپکی مرضی، خئی ، اور عشق مرشد شامل ہیں، خئی میں ان کے کردار کی بھی تعریف کی گئی کیونکہ یہ ایک بہت ہی مختلف کردار تھا لیکن اس کے ہم عصروں کو لگتا ہے کہ ان کے مشہور ہونے میں ان کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کی قسمت کا ہاتھ ہے ۔
ان کی ہم عصر نازش جہانگیر نے حال ہی میں کسی شو میں کہا تھا کہ درفشاں آج جس پوزیشن پر ہیں اس میں ان کی قسمت کا بڑا ہاتھ ہے ، نازش نے بتایا کہ درفشاں سلیم خوش قسمت ہیں کیونکہ ان کے تمام ڈرامے ہٹ ہو چکے ہیں۔
در فشاں سلیم اس وقت شوبز ،ٹی وی ڈرامہ کی ملکہ مانی جارہی ہیں، حال ہی میں عشق مرشد سے وہ بہت مشہور ہوئیں اور سوشل میڈیا صارفین انہیں پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دیتے ہیں۔