خوبصورت پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا دیسی مردوں کو کورین ڈراموں سے محبت سیکھنے کا مشورہ

  • کبریٰ خان کو کیسے متاثر کرنا ہے؟ کبریٰ نے اشارہ دے دیا، اس کے لئے نیٹ فلیکس کچھ ڈرامے دیکھنا بھی پڑ سکتے ہیں ۔۔۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان kubra khan نے پاکستانی مردوں کے لیے ایک سیدھا اور سادا سا پیغام دیا ہے کہ انہیں کورین ڈراموں سے سبق سیکھنا چاہئے اور اپنی محبت کے سلسلوں کو آگے بڑھانا چاہئے،  

اپنی نئی فلم "ابھی” کی تشہیر کے دوران کبریٰ خان نے پاکستانی اور کورین ڈراموں کے درمیان خلیج اور فاصلے کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا لیکن انہوں نے کورین مرد کرداروں کو ان کی ہمدردی، پیار اور رومانس کے لئے بہتر قرار دے دیا۔

کبریٰ کا کہنا تھا کہ یہ کورین ڈراموں کے لڑکے کوئی چھوٹی سی چیز پکڑتے ہیں اور پھر اسے بڑھا کر محبت کی علامت یا نشانی کے طور پر استعمال کر کے بدل دیتے ہیں، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ایسی چیزیں ہم پاکستان میں کیوں نہیں لا سکتے؟

‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی معروف اداکارہ کبریٰ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کورین ڈرامے دیکھنے اور کورین مردوں کے بہترین رومانوی کرداروں کی وجہ سے ان کی پاکستانی مردوں سے توقعات بہت بڑھ گئی ہیں۔

کبریٰ کا التجا کے انداز میں کہنا تھا کہ پاکستانی مرد برائے مہربانی کورین ڈرامے دیکھیں اور ان کورین لوگوں یعنی اچھے لوگوں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں کہ ہمدردی کا اظہار کیسے کرنا ہے، محبت کیسے کرنا ہے، اور محبت کا اظہار کیسے کرنا ہے۔

یہ بات تو واضح ہے کبری عام فلمی ٹائپ ہیرو سے کہیں زیادہ چاہتی ہیں اور وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہیں کورین مردوں کی طرح محبت کا اظہار کرتا ہوں۔۔

یہ بھی پڑھیں: فضا علی کو طلاق کیوں ہوئی اور تیسری شادی کس سے کریں گی؟ فضا نے سب بتا دیا

صنف آہن کی اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلا کورین ڈرامہ ڈریم ہائی – Dream High – دیکھا تھا، جس کی بنیادی وجہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار "ٹیک یوان” پر ان کا کرش تھا۔

کبریٰ کا کہنا تھا کہ وہ کورین اداکار بہت خوبصورت تھے اور جب ان کا ڈرامہ سامنے آیا تو میں نے ان کی وجہ سے اس ڈرامے کو دیکھا، اس کے بعد انہوں نے یاد کیا کہ جب نیٹ فلکس نے ہٹ سیریز "کریش لینڈنگ آن یو” جاری کی تو وہ "کم سو ہیون” کی طرف کیسے راغب ہوئیں۔

پاکستان میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو کورین مردوں کا مقابلہ کر سکتا ہے اور وہ پاکستان کا معروف نوجوان کرکٹر نسیم شاہ ہے، ایک انٹرویو کے دوران جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ جاری تھا اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ  وہ نسیم شاہ سے محبت کرتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم میں ایک بہت اچھا اضافہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صرف کرکٹ میں ہی نہیں وہ مجموعی طور پر بطور ایک فرد کے طور پر بھی اسے پسند کرتی ہیں۔

Photo Credit Instagram

اداکارہ کبریٰ خان کون ہیں؟

کبریٰ خان ان کا سٹیج نام ہے جس سے وہ پہچانی جاتی ہیں لیکن ان کا اصل نام رابعہ اقبال ہے جو کہ ایک برطانوی پاکستانی اداکارہ ہیں اور اردو ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں کام کرتی ہیں،  انہوں نے 2014 میں معروف کامیڈی فلم نامعلوم افراد سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج 2024 میں وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں شمار ہوتی ہیں۔

کبریٰ خان کی شہرت کی وجوہات کیا ہیں ؟

کبریٰ کو ان کی اداکاری کے باعث شہرت ملی، انہوں نے بڑے لیول پر ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کے بعد اپنی خوبصورت اور فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا کر شہرت حاصل کی ہے،

کبریٰ خان کی عمر، تعلیم اور رہائش اور فیملی

کبریٰ 16 جون 1993 کو پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئیں اور اب وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے لندن سے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ہے، ان کے بہنوئی معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ ہیں جو کہ ان کی بہن فاطمہ کے شوہر ہیں، فاطمہ خود ایک اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر ہیں، لندن سے بیچلر ڈگری کے بعد کبریٰ شو بزنس کی طرف آ گئیں اور آج وہ ایک جانی مانی مشہور اداکارہ کہلاتی ہیں۔

in pakistan newsin Urdukubra khankubra khan marraigePakistani Actress kubra khanshowbiz news in urdu