iPhone 11 Price, PTA Tax and Instalment Plan in Pakistan 2024 in Urdu
پرانے آئی فون 11 اب بھی آئی فون 15 جیسے نئے ماڈلز کے مقابلے میں نہ صرف کم بجٹ میں دستیاب ہیں بلکہ صارفین بہترین فیچرز بھی فراہم کرتے ہیں، اسی طرح آئی فون 11 پاکستان میں مشہور اور معروف موبائل فونز میں سے ایک ہے جو اپنی قیمت کے لحاظ سے آج بھی مڈل کلاس آئی فون صارفین کے لئے قابل رسائل ہے۔
جدید ترین خصوصیات نہ ہونے کے باوجود، آئی فون 11 نے اپنی کارکردگی اور مقبولیت کو ثابت کیا ہے اور اس مقام تک پہنچنے کے لئے اسے بڑے پیمانے پر استعمال سے گزرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی مانگ میں بجائے کمی کے اضافہ ہی دیکھا گیا ہے۔
ایپل کی پالیسی ہے کہ اس کی تازہ ترین اپ ڈیٹس پرانے ماڈلز کے لئے قابل استعمال نہیں ہوتی لیکن اس ساتھ ایپل اپنے پرانے آئی فون ماڈلز کو سکیورٹی اپ ڈیٹس ملتی رہتی ہیں جس سے پرانے ماڈلز بھی مارکیٹ میں فعال رہتے ہیں۔
Read More: سام سنگ کے مقابلے میں ایپل کو بڑا جھٹکا، آئی فون کی سیلز میں 10 فیصد کی بڑی کمی
آئی فون 11 پانچ سال قبل لانچ کیا گیا اور یہ اپنی پرفارمنس کی بدولت آج بھی پسند کیا جاتا ہے، اس میں 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور وائڈ کیمروں کے ساتھ دوہرا کیمرا سسٹم ہے جس سے صارفین فوٹو گرافی کے جدید ترین فیچرز سے استفادہ حاصل کرتے ہیں جن میں کم روشنی والے فوٹو کے لئے نائٹ موڈ اور 60 فریم فی سیکنڈ تک کی 4K ویڈیو ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔
آئی فون کا یہ ماڈل A13 Bionic Chip سے لیس ہے جس کی وجہ سے یہ صارفین تیز ترین پرفارمنس حاصل کرتے ہیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے گیمنگ کے تیز ترین فیچرز کو استعمال کر سکتے ہیں۔
iPhone 11 Latest Price For 2024 in Pakistan
ایپل آئی فون 11 پاکستان کی موبائل مارکیٹوں میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے ”ایک لاکھ 40 ہزار روپے“ کیش میں دستیاب ہے البتہ قسطوں پر حصول کی صورت میں پیکیج کے لحاظ سے قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے نیز سروس کے لئے کھلے ہوئے فون یا تبدیل شدہ سکرین والے سیکنڈ ہینڈ موبائلز کی قیمتیں کافی کم ہو سکتی ہے۔
جبکہ نان پی ٹی اے آئی فون 11 آپ کو 70 ہزار روپے کی رینج میں مل جائے گا۔
iPhone 11 PTA Tax For 2024 in Pakistan
آئی فون 11 ایک لگژری موبائل فون کی کیٹگری میں آتا ہے اور اس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھاری ٹیکس عائد ہیں، ٹیکس اور شناختی کارڈ کے لحاظ سے آئی فون 11 پر لاگو ہونے والے ٹیکسز کا چارٹ درج ذیل ہے۔
Tax on CNIC | Tax on Passport | Model |
86,750 | 66,800 | iPhone 11 |
114,900 | 93,000 | iPhone 11 Pro |
119,000 | 96,700 | iPhone 11 Pro Max |
iPhone 11 Installment Plans For 2024 in Pakistan
آئی فون 11 عالمی مارکیٹ میں پرانا ہے لیکن ایپل کے نئے ماڈلز کی بھاری قیمتیں وہ بنیادی سبب ہیں جن کی وجہ سے لوگ قسطوں پر پرانے ماڈل خریدنے پر مجبور ہیں۔
پاکستانی کرنسی کی قدر میں بھاری کمی اور دیگر مسائل کے باعث ایپل فونز جو کہ پاکستان میں پہلے بھی مہنگے تھے مہنگے ترین ہو گئے ہیں جبکہ درآمد شدہ پریمیم موبائل ڈیوائسز کی پی ٹی اے رجسٹریشن کا عمل بھی پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔
جب مسائل پیدا ہوتے ہیں تو وہ مسائل کاروباری لوگوں کے لئے نئے مواقع بھی لے کر آتے ہیں، اسی طرح پاکستان میں بینکنگ سیکٹر مہنگائی کی وجہ سے پیدا ہونے والے اس مسئلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخصوص انٹرسٹ ریٹ پر آئی فون ڈیوائسز قسطوں پر فراہم کر رہی ہیں، ان میں سے چند ایک کے انسٹالمنٹ پلانز درج ذیل ہیں۔
Askari Bank iPhone 11 Installment Plan
عسکری بینک پاکستان کے 3 ماہ سے 24 ماہ تک کا آئی فون 11 کے لئے انسٹالمنٹ پلان کا شیڈول درج ذیل ہے:
Duration | Monthly Installment .RS | Duration | Monthly Installment .RS |
3 Months | 51,198 | 6 Months | 26,686 |
9 Months | 18,515 | 12 Months | 14,430 |
18 Months | 10,344 | 24 Months | 8,302 |
Bank Alfalah iPhone 11 Instalment Plan
بینک الفلاح پاکستان کے 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کے لئے آئی فون 11 کے انسٹالمنٹ پلان کا شیڈول درج ذیل ہے:
Duration | Monthly Installment .RS | Duration | Monthly Installment .RS |
3 Months | 50,842 | 6 Months | 26,108 |
9 Months | 17,889 | 12 Months | 13,722 |
18 Months | 10,733 | 24 Months | 8,723 |
36 Months | 6,716 | – | – |
United Bank Limited (UBL) Instalment plan for iPhone 11
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان صرف 12 ماہ تک کا آئی فون 11 کے انسٹالمنٹ پلان دیتا ہے جس کا شیڈول درج ذیل ہے:
Monthly Installment .RS | Duration | Monthly Installment .RS | Duration |
25,968 | 6 Months | 50,842 | 3 Months |
13,417 | 12 Months | 17,500 | 9 Months |
آئی فون 11 کے قسطوں پر حصول کے لئے صارفین متعلقہ بینکوں کی ویب سائٹس پر وزٹ کر کے اپلائے کر سکتے ہیں۔