فلم کالکی کو بھارت کی تاریخی نوعیت کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے، تیلگو زبان کی اس فلم میں ہندو دیوتا وشنو ایک جدید سائنسی اور جادوئی قوتوں کے حامل دیو مالائی روپ میں اپنے لوگوں کو برائیوں سے بچانے کے لئے زمین پر آتا ہے۔
کالکی کے ٹریلر اور ٹیزر کی ریلیز نے عالمی سطح پر فلم شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے اور بڑے پیمانے پر اس فلم کو ڈسکس کیا جا رہا ہے، فلم کو ہندوستانی دیو مالائی کہانیوں کو سائنس فکشن کے امتزاج کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
فلم کے ہیوی بجٹ اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی فلم RRR کے بعد یہ فلم عالمی سطح پر بے پناہ کامیابیاں سمیٹے گی۔
Things You Must Know Before Watching ‘Kalki 2898 AD 2024’
Summary
All the Details about ‘Kalki 2898 AD 2024’ Story, Directions, Ashwathama Charecter’s History & Kalki Movie Review in Urdu, here is all the words and images You should must Know and see before watching the kalki movie.
Is The Kalki is Most Expensive Indian Movie?
کالکی 75 ملین ڈالر کے بجٹ کے ساتھ انڈیا کی مہنگی ترین فلم بننے جا رہی ہے، یہ بجٹ اس فلم کو ہالی ووڈ کی کسی بھی بالک بسٹر فلم کے مقابلے میں لا کھڑا کرتا ہے یا شاید یہ فلم ہالی ووڈ بلاک بسٹرز سے بھی بہتر فلم ثابت ہو سکتی ہے۔
کالکی سے قبل انڈین کی سب سے مہنگی فلم ہونے کا اعزاز RRR کو حاصل تھا لیکن کالکی کی ریلیز کے بعد یہ اعزاز اب کالکی کو حاصل ہونے جا رہا ہے۔
انڈیا کی تاریخ کی مہنگی ترین اس فلم میں امیتابھ بچن نے اشواتھما کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کے مرکزی کرداروں میں پربھاس، دپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن بھی شامل ہیں، یہ فلم 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایت کاری ناگ اشون نے کی ہے۔
What is Kalki 2898 AD 2024 Story & Directions?
کالکی 2898 کو مستقبل کی دیو مالائی کہانیوں سے متاثر ایک سپر ہیرو سائنس فکشن فلم کے طور پر ریلیز کیا جا رہا ہے جو کہ ہندو ازم کی پراسرار کہانیوں سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔
فلم کے جاری ہونے والے ایک پوسٹر میں پربھاس کو بھیرو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو کہ "کاسی” کی گلیوں میں گھوم رہا ہوتا ہے، اس فلم میں پربھاس کا کردار وشنو دیوتا کے جدید بہروپ میں دکھایا گیا ہے جو زمین پر قابض برے عناصر کے خلاف جدوجہد کرتا اور لڑتا ہوا نظر آتا ہے۔
ہدایت کار ناگ اشون – Yevade Subramanyam – اور – Mahanati – جیسی فلموں کی ہدایتکاری اور کاموں کے لئے جانے جاتے ہیں، گزشتہ سال سان ڈیاگو کامک کون میں اپنے شاندار آغاز کے بعد فلم نے دھوم مچا دی تھی اور فلم عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر پذیرائی سمیٹ رہی ہے۔
Who is Ashwathama Who Alive for Centuries?
کالکی کے ایک منٹ اور کچھ سیکنڈز کے ٹیزر میں امیتابھ بچن نے مہابھارت میں اشواتھاما کورو قبیلے کے شاہی پیشوا درون کے بیٹے اور ایک ایسے جنگجو کا کردار ادا کیا ہے جو طویل وقت یعنی صدیوں سے زندہ ہے اور اپنی طویل زندگی کی آخری جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
درونا چاریہ پانڈو اور کورووں کے قابل احترام استاد تھے، دیوتائوں کی طاقتوں اور خصوصیات سے مالا مال اشوتتھاما نے کروکشیتر جنگ کے دوران کوروں کی طرف سے لڑائی لڑی اور اپنی بہادری اور جنگی صلاحیتوں کے لئے مشہور ہوئے، جنگ میں دروناچاریہ کی موت کے بعد اشواتھاما غم اور غصے میں جنگ کے اصولوں کو توڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پانڈوئوں کے پانچ بیٹے سوتے ہوئے مارے جاتے ہیں۔
بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے اشواتھاما نے کرشنا کے ذریعے بچائے گئے ابھیمنیو کے نوزائیدہ بچے کی ایک طاقت ور ہتھیار برہما سترا کے ذریعے جان لینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پانڈو نسل کو ختم کر دیں۔
کرشنا نے اشوتتھاما کو اس کے نازیبا طرز عمل کی وجہ سے انہیں دھتکار کر زمین پر مستقل تنہائی کی صورت میں بھٹکنے کی سزا سنائی تھی۔
What is Reality of Gem on Ashwatthama’s Head?
کہا جاتا ہے کہ اشوانتھاما جب پیدا ہوا تو پیدائشی طور پر اس کی پیشانی میں ایک قیمتی لعل یا ہیرا جسے مانی کہا جاتا ہے پیوست تھا، اس ہیرے کی وجہ سے اشوانتھاما ناقابل تسخیر ہوتا ہے، اس ہیرے کی وجہ سے نہ اسے بھوک ستاتی ہے اور نہ ہی پیاس اور نہ ہی تھکاوٹ اسے پریشان کرتی ہے۔
اشوانتھاما کی جادوئی اور پراسرار طاقتوں کا ذریعہ یہی ہیرا تھا اور اسی کے سبب ایک بہادر جنگجو کے طور پر ان کی شناخت بنی لیکن پانڈوئوں کے بیٹوں کو قتل کرنے کی سزا کے طور پر یہ لعل اشوانتھاما سے چھین لیا جاتا ہے اور پیشانی پر ایک دردناک زخم ہمیشہ کے لئے باقی رہ جاتا ہے۔
جہاں سے اشوانتھاما کی مصیبت اور درد و رنج کا دور شروع ہوتا ہے اور اسے ہمیشہ کی زندگی دے کر بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
اشواتھما کا کردار ہندوستانی اساطیری کہانیوں میں ایک امر اور لافانی کردار کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ مہا بھارت کی ایک اہم شخصیت ہے اور صدیوں سے زندہ ہے، ٹیزر میں امیتابھ بچن جو کہ اپنی عمر کے آخری دور سے گزر رہے ہیں کی ایک نوجوان شکل کے روپ میں اپنی پلکیں جھپکتے ہوئے چھوٹی سی آواز نے انٹرنیٹ پر دھول مچا دی ہے۔
حالیہ جاری ٹیزر میں امیتابھ بچن شیو لنگ کی پوجا کرتے اور زخمی حالت میں ایک بچے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، ٹیزر میں ان کی زندگی کے مختلف واقعات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
Introducing Ashwatthama Teaser
How’s Amitabh Bachan Younger Look in Kalki?
ٹیزر میں ایک جھلک نوجوان امیتابھ کی بھی ہے جس میں وہ لمبوں سیاہ بالوں اور بھاری مونچھوں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، ان کی پیشانی میں ایک پیلے رنگ کا پتھر گڑھا ہوا نظر ہے جو کہ ممکنہ طور پر انہیں سپر ہیرو کی قوتیں دیتا ہے، ٹیزر میں امیتابھ ایک اوتار کا انتظار کر رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر پربھاس ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل کے مہینے میں بننے والی دس شاہکار فلمیں جو آپ ضرور دیکھنا چاہیں گے
امیتابھ بچن جو کہ Introducing Ashwatthama ٹیزر کی ریلیز کے بعد انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں نے ‘ایکس’ پر فلم میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے لئے یہ ایک ایسا تجربہ تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سپر اسٹار ساتھیوں کی کمپنی حاصل رہی اور ایسا تجربہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
How Internet React on Kalki 2898 AD?
انٹرنیٹ پر امیتابھ بچن کی نوجوانی کو دیکھ کر شائقین میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں، ایک فین لکھتے ہیں کہ بالی ووڈ کا سب سے بڑا اسٹار ہندوستانی فلم انڈسٹری میں 5 دہائیوں سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، 2024 میں امیتابھ کو نوجوان روپ میں دیکھنا ایک تاریخی لمحہ ہے۔
اسی طرح ایک اور فین نے لکھا کہ نوجوان امیتابھ بچن اشواتھما (سرپرائز ایموجی) کے روپ میں، اسی طرح ایک تیسرے صارف نے بتایا کہ #Kalki2898AD کی ٹیم نے ٹیکنالوجی اور کہانی دونوں پر بہت زبردست کام کیا ہے۔
What is Kalki 2898 AD (2024) Cast?
فلم کی کاسٹ میں پربھاس – Prabhas – اور امیتابھ بچن – Amitabh Bachchan – کے علاوہ دپیکا پڈوکون – Deepika Padukone – ، کمل ہاسن – Kamal Haasan -، دیشا پٹانی – Disha Patani – اور سسواتا چتر جی – Saswata Chatterjee – شامل ہیں۔
تاہم فلم کی تمام کاسٹ کو ظاہر نہیں کیا گیا اور کسی مصلحت کے تحت تاحال فلم کی مکمل کاسٹ کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
What is Kalki 2898 AD 2024 Release Date?
ویجیانتھی موویز – Vyjayanthi Movies – کی پروڈیوس کردہ فلم کالکی 2898ء 9 مئی 2024 کو تیلگو، ہندی، تمل، ملیالم، کنڑ اور انگریزی زبان میں ہندوستان سمیت عالمی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
Kalki Official Trailer by Vyjayanthi Movies
Conclusion
In this article we have discussed Ashwatthama’s Historical character, who plays a major role in the Kalki Movie, we also write about the Kalki movie story, direction, budget, cast, and social media user’s reactions.
Legal Note: All the Images in This Article Belongs to Vyjayanthi Movies and used for information purpose, written by Faisal Rabbani.