Apple's New iPad Pro Screen

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کمپیوٹنگ کے لیے تیار کی گئی نئی چِپ کا حامل اپنا تازہ ترین آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا ہے، ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو کی مشہوری کے لیےسوشل میڈیا اور کچھ بڑی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک نئے اشتہار نے کافی ہلچل مچا رکھی ہے۔

سوشل میڈیا اور کئی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس اشتہار میں ہائیڈرولک پریس کو دکھایا گیا ہے جس میں پیانو اور ریکارڈ پلیئر سے لے کر پینٹ، کتابوں، کیمروں اور آرکیڈ گیمز آرٹسٹ حضرات کی تخلیقات کی کرشنگ کو دکھایا گیا ہے اور نتیجے میں جو چیز سامنے آتی ہے وہ ایپل کا نیا آئی پیڈ پرو ہے۔

New Apple iPad Pro Launched, Is It The Technology Crush?

Apple's New iPad Pro
Apple’s New iPad Pro – Photo Apple

ایپل آئی پیڈ کی تشہری مہم پر رد عمل

 اس اشتہار  پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک لکھاری کا کہنا ہے کہ اب تک کا سب سے طاقتور آئی پیڈ سب سے پتلا بھی ہے، ایپل کا ارادہ  بالکل ٹھیک لگ رہا ہے کہ اس نے تمام چیزوں کو ایک آئی پیڈ میں اکٹھا کر دیا ہے، ایک صارف نے اسےسائلٹ قرار دیا ہے اور مارکیٹنگ کے کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہم پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔

Read More: آئی فون 11 کی تازہ قیمتیں، پی ٹی اے ٹیکس اور انسٹالمنٹ پلان کی تمام تفصیلات

یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول میں مارکیٹنگ کے پروفیسر ایمرکس ریڈ دوم کا کہنا ہے کہ مجھے اس اشتہار پر بہت پریشان کن رد عمل کا سامنا کرنا پڑا  میں پریشان ہوں کہ اس پر کیا ردعمل دوں، مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے یہ سامنے آیا ہے، یہ ایک ٹیکنالوجی کرش ہے۔

ایپل آئی پیڈ کی مشہوری کیلئے یہ اشتہار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب دنیا میں بہت سے لوگ اپنے روزمرہ کے معمولات کو ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے بارے میں غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں۔

خاص طور پر مصنوعی ذہانت(آرٹیفشل انٹیلی جنس) کی تیزی سے کمرشلائزیشن کی طرف سفر نے لوگوں کو کنفیوز کر رکھا ہے، اس ماحول میں لوگوں کی پسندیدہ چیزوں کو آنکھوں کے سامنے آئوٹ ڈیٹڈ ہو کر ختم ہوتے ہوئے دیکھنا مایوسی بھرا ماحول پیدا کر رہا ہے۔

آئی پیڈ پرو چپ کا بنیادی مقصد

تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کی جانب سے میک لیپ ٹاپ کے بجائے ٹیبلیٹ میں اس چپ کو متعارف کرانے کا مقصد ایپ بنانے والوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے متعلقہ سافٹ ویئر بنانے کے لیے آئندہ ہونے والی سالانہ سافٹ ویئر ڈیویلپر کانفرنس سے قبل سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکیں۔

آئی پیڈ پرو ماڈل کی قیمت

ایپل کا کہنا تھا کہ آئی پیڈ پرو (کمپنی کا سبب سے مہنگا ماڈل) میں اپ گریڈڈ ڈسپلے ہوں گے۔ 11 انچ ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر جبکہ 13 انچ ماڈل کی قیمت 1300 ڈالر ہوگی، یہ ٹیب ایک ایم 4 چپ بمع ’نیورل انجن‘ آئیں گے۔

یہ چپ تحریر یا تصویر بنانے جیسےآرٹیفشل انٹیلی جنس( اے آئی) کے فیچرز اور پروگرامنگ کے لئے بنایا گیا ہے، ایپل کی چپس میں نیورل انجن کا آغاز 2017 سے ہوگیا تھا لیکن انٹیل اور کوالکوم جیسی حریف کمپنیاں مسابقتی ٹیکنالوجیز رکھتی ہیں جن کو پرسنل کمپیوٹر کے لیے نیورل پروسیسنگ یونٹس (این پی یوز) کہا جاتا ہے۔

Apple's New iPad Pro Features
Apple’s New iPad Pro Features – Photo Apple

آئی پیڈ کے فوائد اور مقاصد

ایپل کمپنی کی جانب سےآئی پیڈ ڈیوائس ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی، آئی پیڈ آپ کے آئی فون پرموجود مواد کو لینے اور اسے ایک شاندار کینوس پر زندگی میں لانے کے لئے بہترین ہے۔

 آپ اپنے آئی فون پر ویڈیوز اور تصاویر شوٹ کرسکتے ہیں اوران تصاویر اور ویڈیوز میں تکنیکی ترمیم کرنے ،  تصاویر میں موومنٹ شامل کرنے اور بہت کچھ کرنے کے لئے اپنے آئی پیڈ کے بڑے ڈسپلے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

 آپ ہینڈ آف کے ساتھ جہاں ہوں اسے بھی ساتھ اٹھا سکتے ہیں۔ایپل واچ پر آپ کی چہل قدمی کو ٹریک کرتے ہوئے آئی پیڈ آپ کی ورزشوں کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

اسی دوران آپ  اپنے آئی پیڈ کی اسکرین پر مربوط ایپل واچ سے ذاتی Matrixدیکھ سکتے ہیں، ایپل واچ کے سینسر جدید الگورتھم کے ساتھ مل کر ڈیٹا فراہم کرتے ہیں جو آپ کو متحرک رکھتا ہے۔

 یہ سب آئی پیڈ پر اپنی ہیلتھ ایپ پر ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ٹیکنالوجی کی جدید تحقیق نے انسانوں کی زندگیوں میں بہت بہتری لائی ہے، اب اس ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام آسان ہو گئے ہیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے