پی ٹی آئی کو بین کرنے کا معاملہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پارلیمانی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کی جانب سے بین کرنے کا معاملہ زیر بحث ہے اور اس فیصلے پر کڑی تنقید ہو رہی ہے، اس فیصلے کی پاکستان کی بیشتر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور اس فیصلے کو مسترد کر دیا گیا۔

ان سیاسی جماعتوں میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اچانک یوٹرن لے کر بلی تھیلے سے باہر نکل آئی کے مصداق پی ٹی آئی کو بین کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی فیصلے اور اعلانات

چند دن قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھآ کہ پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے لہذا نہ صرف پی ٹی آئی کو بین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علاوہ اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Reason Behind Banning PTI

پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کے یہ فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے جب مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی کو ان کے مخصوص نشستوں کا قانونی آئینی حق ملنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آیا اور بادی النظر میں اس امر سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ حکومتی اتحاد اور مقتدرہ کسی صورت پاکستان کو مخصوص نشتیں حاصل کرنے سے روکنا چاہتی ہے اس کے لئے پی ٹی آئی پر بین سمیت قائدین پر غداری کے پرچے درج کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا دوغلا کردار

ن لیگ کے ان اعلانات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں جن میں رضا ربانی، مراد علی شاہ اور فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے Banning PTI کے فیصلے کو غیر جمہوری فیصلہ قرار دیا اور پبلک کے سامنے بظاہر اس فیصلے پر شدید تنقید کی لیکن اج کے دن پیپلز پارٹی نے ان فیصلوں کی حمایت کرنے کا اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ مخالفت جھوٹ پر مبنی تھی اور محض عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات جاری کئے جو کہ محض سیاسی بیانات تھے اور اندر خانے کچھ اور ہی کھچڑی چل رہی تھی یعنی پاکستان پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کے ان فیصلوں میں مکمل طور پر شامل ہے۔

متعلقہ خبر: مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی ایم این ایز زیر عتاب، معظم جتوئی اغواء، جمشید دستی فرار

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ نے اس فیصلے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کو آن بورڈ نہیں لیا اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی

جنرل سیکرٹری پی پی پی نیئر حسین بخاری کا پارٹی موقف

بعد ازاں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنے رہنمائوں کے ان بیانات کو ان کی ذاتی رائے قرار دے کر پابندی کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے ڈان نیوز کو پارٹی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے اور ایک سوشل میڈا کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کر کے بتایا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے تو کابینہ کے تمام فیصلوں کی توثیق کرے گا اور پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں اور اگر کسی معاملے میں پارتی کے اندر اختلاف رائے پیدا ہوتا ہے تو ممبران اپنی ذاتی رائے اور نقطہ نظر پیش کرتے ہیں جن کا پارٹی پالیسیوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

حکومت کیا سوچ رہی ہے؟

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر بین اور قائدین پر غداری کے مقدمات کے اندراج کے حوالے سے تاحال کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے تاہم گزشتہ روز ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم قیادت یہ فیصلہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کرے گی۔

جبکہ وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے آج عندیہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے، ان کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کی موجودگی میں اسمبلیاں تحلیل کر کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔


Pakistan People’s Party Announces Support To Banning PTI

Nayyar Hussain Bukhari of Pakistan People’s Party has now expressed support for the government’s decisions regarding the Banning PTI – Pakistan Tehreek e Insaf

اختتامیہ :

پاکستان کی حکومتی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ مقتدرہ کی چھتری تلے اپنے مذموم مقاصد کے لئے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں کامیاب ہو پاتی ہیں یا نہیں اس فیصلہ تو وقت ہی کرے گا لیکن ایک بات تو طے ہے کہ مقتدرہ اور مقتدرہ کی پپٹ سیاسی جماعتوں کو پبلک کی جانب سے بڑی سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا ہو گا۔

Ban PTIBanning PTIin pakistanin pakistan newslatest urdu newsPMLN Ban PTIPPP Ban PTIPTI BanPTI News