public holiday on youm-e-takbir

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو پاکستان بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 28 مئی کو تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

پاکستان میں 28 مئی کو عام تعطیل

کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں وزیراعطم شہباز شریف نے 28 مئی 2024 کو یوم تکبیر کے موقع پر پورے ملک میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے جس کے لئے سرکاری تعطیلات کے کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔

Why Pakistan Declares Public Holiday On May 28 Youm-e-Takir in Pakistan

یوم تکبیر کیوں منایا جاتا ہے؟  

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی تجربات اور دھماکے کئے تھے جس کے بعد وہ پاکستان نے خطے میں طاقت میں توازن بنا کر علاقائی سلامتی کو یقینی بنایا، پاکستان جوہری تجربات کرنے والا دنیا کا ساتواں اور پہلا مسلمان ملک ہے جس کے پاس اپنے دفاع کے لئے خطرناک جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

28 مئی 1998 کو کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں پاکستان میں ہر سال یوم تکبیر منایا جاتا ہے لیکن یہ پہلی بار ہے جب پاکستان یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری سطح پر چھٹی منا رہا ہ جبکہ پاکستان کی عام تعطیلات کے شیڈول میں اس دن کی چھٹی بھی شامل نہیں تھی لیکن اس کے لئے باقاعدہ ترمیم کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔

28 مئی کی تعطیلات – May 28 Holiday

یوم تکبیر منگل کو ہر سال کی طرح اس سال بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، اس دن پاکستانی نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کر کے پوری قوم کو دنیا کے سامنے سرخرو کیا تھا، اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے علاقائی استحکام کی بنیاد رکھی تھی اور اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ناقابل شکست ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

28 مئی کی ہنگامی چھٹی کا اچانک اعلان کیوں؟

یہ سوال ابھی تشنہ لب ہے کہ حکومت پاکستان کو ایسی کیا مجبوری آن پڑی تھی کہ 28 مئی سے ایک دن قبل اس طرح اچانک شیڈول میں ترمیم کرنے کے بعد تعطیل کا اعلان کرنا پڑ گیا، اس مضمود میں ہم اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈ سی فیشن ویک: امت مسلمہ کی مقدس سرزمین پر اسلامی تہذیب کو دفنا دیا گیا

Public Holiday in Schools on Youm-e-Takbir

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے چھٹی منائیں گے۔

یوم تکبیر پر حکومت پاکستان کے عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملک بھر میں 28 مئی کو تمام نجی و سرکاری سکولز و کالجز سمیت تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے ایک دن کے لئے بند رہیں گے جبکہ کراچی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات جو کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے 28 مئی کو دوبارہ شروع ہونا تھے۔

Matriculation exams canceled in Karachi

یوم تکبیر کے بہانے کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ہیٹ سٹروک کے باعث کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے اور 28 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے تھے لیکن وفاقی حکومت کے منگل کو عام تعطیل کا اعلان کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے یوم تکبیر کی تعطیلات کے بہانے سے 28 مئی کو شروع ہونے والے امتھانات منسوخ کر کے طلبہ کے ساتھ والدین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب روشن گھرانہ سکیم 2024: سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن، شرائط اور حصول کا طریقہ  

نیشنل اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے الرٹ کے بعد 21 سے 27 مئی تک امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کے) نے بھی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5 روز کے لیے ملتوی کردیے ہیں جس کے بعد اب یہ امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔

بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Bank Holiday in Pakistan on Youm-e-Takbir

28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان بھر میں بینک بھی بند رہیں گے

حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2024 (منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اسٹیٹ بینک، متعلقہ دفاتر، پبلک سیکٹر اور نجی مالیاتی ادارے منگل کے دن بند رہیں گے۔

عدلیہ کو 28 مئی کو عدالتیں بند رکھنے کی تاکید

کورٹ رپورٹ صدیق جان نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عدلیہ کو بھی 28 مئی بروز منگل سول و سیشن سمیت تمام عدالتیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد منگل کے دن پاکستان بھر کی چھوٹی بڑی تمام کورٹس بند رہیں گی اور کسی کیس کی سماعت نہیں ہو گی۔

28 مئی کے اہم کیسز اور تعطیل کا اعلان

یوم تکبیر پر آج سے قبل کبھی بھی چھٹی نہیں منائی گئی، آج جب اچانک چھٹی کا اعلان کیا گیا تو پاکستان کے تمام طبقات نے اس پر حیرت کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر یہ چھٹی مذاق بن کر رہ گئی ہے اور اس حکومتی اقدام پر چہہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

28 مئی کو عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت مقرر تھی جس پر کہا جا رہا ہے کہ فیصلہ محفوط ہونا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ جنرل الیکشن 2024 میں اسلام آباد کی تینوں متنازعہ نشستوں کے کیس کی بھی اہم سماعت ہونا تھی اور اس پر بھی فیصلہ محفوظ کیا جانا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل: پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے مہم جوئی کا اعلان، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

یہ دونوں کیسز ایسے ہیں جن کے اثرات حکومت پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، سائفر کیس عمران خان پر بنایا گیا اہم ترین کیس ہے جو ریاست کو عمران خان کو جیل میں رکھنے کا جواز فراہم کرتا ہے، اس پر ضمانت ہو جاتی ہے تو باقی کیسز اتنی اہمیت نہیں رکھتے

حکومت کو کس بات کا ڈر ہے؟

جبکہ دوسری طرف اسلام آباد کے تینوں حلقوں کی جیت کے نوٹیفکیشن کا منسوخ ہونا اور فارم 45 کے مطابق فیصلہ ہونے کے بعد پاکستان بھر میں فارم 47 کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والے ممبران اسمبلی گھروں کو جا سکتے ہیں جس کے بعد حکومت بھی گھر چلی جائے گی۔

28 مئی کی اس اچانک چھٹی کی وجوہات تو یہی ہو سکتی ہیں اب دیکھنا ہے کہ ایک دن کا وقت لے کر حکومت ایسا کیا کرتی ہے کہ وہ ان دونوں کیسز کو ہینڈل کر کے اپنا وجود برقرار رکھ سکے۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے