Smog Control Program : Check All Details in Urdu

وزیر اعلی پنجاب "CM PUNJAB MARYAM NAWAZ SHARIF” کی خصوصی نگرانی میں پنجاب میں سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے کسان دوست اور ماحول دوست منصوبہ "Smog Control Program” شروع کیا ہے، منصوبے کا بنیادی مقصد مشینی کاشت اپنا کر پنجاب میں زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

Smog Control Program agricultural subsidy
– Agricultural subsidy will be provided

Punjab Government’s "Smog Control Program”: Check All Details in Urdu

ماحول دوست زرعی مشینری:

سموگ کنٹرول پروگرام حکومت پنجاب کا ایک پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کاشت کاروں اور کسانوں کو محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے 60 فیصد سبسڈی پر مشینری دی جا رہی ہے تاکہ کاشت کاری کے عمل کو ماحول دوست بنایا جا سکے اور صوبہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے، اس منصوبے کا سکیم سے وہ تمام کاشت کار یا کسان فائدہ حاصل کر سکتے ہیں جو کہ اپنے ذاتی ٹریکٹر کے مالک ہیں

بجٹ اور سبسڈی برائے

حکومت پنجاب نے سموگ کنٹرول پروگرام کے لئے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، منصوبے میں کسانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5 ہزار سپرسیڈر، پاک سیڈر اور 2 ہزار رائس سٹرا شریڈر "60 فیصد سبسڈی ” پر فراہم کئے جائیں گے۔

درخواستیں اور قرعہ اندازی:

سموگ کنٹرول پروگرام کے لئے کاشتکاروں اور کسانوں سے پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر درخواستیں مطلوب کی گئی ہیں، اگر درخواستوں کی تعداد مطلوب درخواستوں کی تعداد سے تجاوز کر جاتی ہے تو کامیاب درخواست دہندگان کا ناموں کے اعلان کے لئے قرعہ اندازی کا عمل اختیار کیا جائے گا۔

کن اضلاع کے کاشت کار درخواستیں دے سکتے ہیں؟

حکومت پنجاب کے "Smog Control Program”کے لئے صوبہ پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہائوالدین، لاہور، قصور، شیخو پوره، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، خانیوال، مالتان اور لودھراں کے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب کی گئی ہیں۔

Smog Control Program apply method
– Smog Control Program apply method

سبسڈی کے لئے اہلیت کا معیار اور شرائط کیا ہیں؟

  • درخواست گزار کم از کم 65 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو
  • درخواست گزار پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ زرعی مشینری کی خدمات دوسرے کسانوں کو کرایہ پر فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔
  • درخواست گزار کے لئے لازم ہے کہ اس سے قبل اس نے پاک سیڈر، سپر سیڈر اور رائس سٹرا شریڈر کسی بھی سرکاری سکیم میں سبسڈی پر حاصل نہ کئے ہوئے ہوں نیز اس سکیم سے سبسڈی کے حصول کے لئے کسی دوسرے ضلع میں درخواست بھی نہ دی ہوئی ہو۔
  • الائمنٹ لیٹر کے اجراء کے 20 روز کے اندر اندر کاشت کے لئے گورنمنٹ آف پنجاب کی منظور شدہ فرموں یا کمپنیوں کے پاس مشینری کی بکنگ کروانا ضروری ہوگا ورنہ مالی امداد منسوخ تصور کی جائے گی۔
  • منسوخ شدہ درخواست کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا نیز درخواست کی منسوخی کی صورت میں سبسڈی اگلے درخواست گزار کو الاٹ کر دی جائے گی۔
  • در خواست گزار کاشت کار سموگ کنٹرول پروگرام کی الاٹمنٹ کمیٹی کے فیصلے کا ہر صورت پابند ہو گا اور الاٹ منٹ کمیٹی کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
  • درخواست گزار شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں حکومت پنجاب کو سبسڈی کی کل رقم یک مشت واپس کرنے کا پابند ہو گا
  • شرائط کی خلاف یا غلط بیانی کی صورت میں محکمہ کاشت کار سے سبسڈی کی رقم لینڈ ریونیو ایکٹ گورنمنٹ آف پنجاب کے تحت واپس لینے کا مجاز ہو گا۔

کاشت کار درخواست فارم کہاں سے حاصل کریں؟

سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت سبسڈی حاصل کرنے کے خواہشمند کسان اور کاشت کار درخواست فارم محکمہ فیلڈ ونگ کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں نیز اپنی متعلقہ تحصیل یا ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت [توسیع] یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں نیز درخواست فارم آفیشل ویب ساٗٹ سے بھی ڈائون لیا کیا جا سکتا ہے۔

کاشت کار درخواست کہاں جمع کروا سکتے ہیں؟

کاشت درخواست فارم بمعه مکمل کاغذات شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، ٹریکٹر کی رجسٹریشن، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جاری کردہ ٹریکٹر کا ٹرانسفر لیٹر بشمول بیان حلفی (100 روپے کے اشٹام پر) اپنے متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

درخواست پر کارروائی اور قرعہ اندازی کا شیڈول

کاشت کی درخواستوں کی جانچ پڑتال، نامنظور درخواستوں پر اپیل کا عمل اور منظور شدہ درخواستوں کی حتمی فہرست کی تیاری 08 مئی تا 15 مئی 2024 تک کی جائے گی جبکہ کامیاب امیدواروں کے اعلان کے لئے قرعہ اندازی کا عمل 16 تا 18 مئی 2024 کو کیا ہو گا۔

درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر کے  آخری تاریخ 7 مئی 2024 مقرر کی گئی ہے، 7 مئی تک خواہشمند کسان اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

punjab agricultural department
– Punjab Agricultural Department

کی تفصیلات کے لئے محکمے سے رابطہ کیسے کریں؟

خواہشمند کسان اور کاشت کار پنجاب حکومت کی ایگریکلچرل ہیلپ لائن پر ورکنگ کے دنوں پیر تا ہفتہ صبح 8 سے شام 8 بجے تک کال کر کے معلومات لے سکتے ہیں۔

Agricultural Help Line: 080017000

مزید معلومات کے لئے خواہشمند کسان اور کاشت کار محکمہ زراعت، حکومت پنجاب کے آفیشل سیکرٹریٹ نظامت اعلی زراعت (فیلڈ) پنجاب، ملتان روڈ ، لاہور پر جا کر خود بھی وزٹ کر سکتے ہیں جن کا رابطہ نمبر 37831445-042 ہے۔


Conclusion:

The Smog Control Program is an initiative of the Government of Punjab. It aims to promote environmentally friendly farming and reduce air pollution in Punjab. Under this program, the Punjab Agriculture Department is offering a 60 percent subsidy to farmers who own tractors, enabling them to purchase agricultural machinery. This subsidy is intended to help farmers adopt sustainable farming practices and reduce their environmental impact.

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے