Top 10 April Movies That You Will Definitely Want To Watch

فلم شائقین کے لئے اچھی اور معیاری فلموں کے انتخاب کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے، ایسی کون سی فلمیں ہیں جو آپ کو اس ماہ ہرگز مس نہیں کرنی چاہئیں؟ چلیں تھوڑی گہرائی میں جا کر ان فلموں کا جائزہ لیتے ہیں۔

میرے پاس آپ کے لئے ایسی دس بہترین فلموں کا انتخاب ہے جو آپ کو انٹرنیٹ پر فری میں دیکھنے کو مل جائیں گی۔

میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ آپ آج رات جو فلم دیکھیں گے اس کا انتخاب آپ اسی فہرست سے کریں گے اور اگلی رات کے لئے پھر سے آپ اسی فہرست کو دیکھنے کے لئے آرٹیکل پر آپ واپس بھی آئیں گے۔

Anna (2019)

Action
Thriller

آئیے اینا سے ملئیے، ایک ایسی قاتل حسینہ جو برے حالات سے دو چار ہو کر ایک خفیہ ایجنسی کے ہتھے چڑھ جاتی ہے اور وہ اسے ایک خطرناک قاتل بنا دیتے ہیں، اینا ماڈلنگ کے شعبے کی آڑ میں خفیہ ایجنسی کے لئے جاسوسی اور ٹارگٹ کلنگ کے مشن سرانجام دیتی ہے۔

جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے اینا حکومتی خفیہ ایجنسی اور بین الاقوامی سازشوں کے جال میں پھنستی چلی جاتی ہے اور اینا ان حالات سے نکلنے کے لئے ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیتی ہے۔

اینا فلم کی ہدایت کاری لیوک بیسن نے کی ہے جن کی ہدایت کاری میں لیون دی پروفیشنل اور دی ففتھ ایلیمنٹ جیسی کلاسک فلمیں دیکھنے کو ملیں، فلم میں ایکشن سے بھرپور مناظر کے دوران اینا اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں ہیلن میرن، لیوک ایونز اور حال ہی میں اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی سیلین مرفی کے ساتھ ساشا لوس اینا کے مرکزی کردار میں نظر آتی ہیں۔

Suzume (2023)

Animation
Action
Adventure

اب تک کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فلموں میں سے ایک “Your Name” کے ہدایت کار کی ہدایت کاری میں بنی اینیمیٹڈ فلم "سوزومی” ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو جاپان بھر ایسی پراسرار گزر گاہیں تلاش کر کے انہیں سیل کرتی کرنے کی کوشش کرتی ہے جو قدرتی آفات کا سبب بنتی ہیں۔

سوزومی کا کا یہ ایڈونچر اس وقت شروع ہوتا ہے جب اس کا سامنا اپنے ماضی سے جڑے ہوئے ایک ایسے نوجوان سے ہوتا ہے، جو سوزومی کے ماضی سے جڑی مافوق الفطرت چیزوں کو اس کے سامنے ظاہر کرتا ہے۔

سوزومی کی کہانی مشکلات سے گزر کر سکون حاصل کرنے کی طرح ہے، اس کہانی میں مختلف جاپانی مناظر کی خوبصورتی کی اصل روح کو دکھانے کی خوبصورت کوشش کی گئی ہے۔

ماکوتو شنکائی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس اینیمیٹڈ فلم میں ایک انتہائی بھرپور کہانی اور دلکش کرداروں کو حیرت انگیز مناظر کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے، جس میں ماضی کے صدمے کے اثرات اور بندش کے اسباب کی کھوج کا سفر دکھایا گیا ہے۔ 

Knocked Up (2007)

Comedy
Romance

سال 2007 فلموں کے لئے اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک تھا جس میں There Will Be Blood اور No Country for Old Men جیسی کلاسک فلمیں شامل ہیں لیکن ہم 2007 کی فنی فلموں کو بھی نہیں بھول سکتے، جن میں Superbad اور Knocked Up شامل ہیں۔

مؤخر الذکر فلم ناکڈ اپ جو بین نامی ایک سست انسان اور ایک ابھرتی ہوئی خاتون صحافی ایلیسن کے مابین ایک مشترکہ رات کے فن اور پھر اس کے نتائج پر مبنی فلم ہے۔

فلم میں دونوں کو ایک رات کے فن کے بعد غیر متوقع اور ناپسندیدہ حمل کے وجہ سے ممکنہ طور پر والدین بننے کے عمل اور مختلف طرز زندگی کے چیلنجوں سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جیوڈ اپاٹو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں ذمہ داری، خاندانی اور ذاتی نشوونما کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جس میں سیٹھ روگن اور کیتھرین ہیگل کیریئر کی وضاحت کرنے والے کرداروں میں نظر آتے ہیں جو الگ الگ لائف اسٹائل کے باوجود مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

The Little Things (2021)

Crime
Drama
Mystery

ہدایت کار جان لی ہینکوک کی اس پیشکش میں کیرن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی شیرف جو ڈیکن کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو لاس اینجلس میں دہشت پھیلانے والے سیریل کلر کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اس کیس کے ذمہ دار سارجنٹ جم بیکسٹر کے ساتھ مل کر ان دونوں کی تفتیش سے قاتل اور خود ان کے اپنے بارے میں پریشان کن راز افشا ہوتے ہیں۔

جیسے جیسے وہ کیس کی گہرائی میں جاتے ہیں، انصاف کی تلاش میں صحیح اور غلط کے درمیان کی لکیریں دھندلی ہوتی چلی جاتی ہیں۔

اس فلم میں ڈینزل واشنگٹن، رامی ملک اور جیرڈ لیٹو آسکر جیتنے والے تین مرکزی کرداروں میں نظر آتے ہیں اور جنون کی تاریکیوں اور سچائیوں کو بے نقاب کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اکلوتی عید ریلیز فلم “دغا باز دل” دغا کرے گی یا وفا؟

Megan Leavey (2017)

Action
Biography
Drama

ہر دو سال بعد ، آپ ایک ایسی فلم کی توقع کرسکتے ہیں جو کسی کے اپنے کتے کے ساتھ تعلقات پر مرکوز ہے۔ نتائج ہمیشہ اچھے نہیں ہوتے ہیں ، لیکن چیننگ ٹاٹم، آرون ایکہارٹ اور کیٹ مارا جیسے لوگوں نے ہمیں معیاری شو دیکھنے کو دیا ہے۔

گیبریئلا کاؤپرتھ ویٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میگن لیوی ایک نوجوان میرین کارپوریل کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس کے منفرد نظم و ضبط اور اپنے فوجی لڑاکا کتے کے ساتھ تعلق نے عراق میں تعیناتی کے دوران کئی جانیں بچائیں۔

میگن (مارا کا کردار) اور ریکس نامی کتے ڈیوٹی کے دوران جب زخمی ہو جاتے ہیں تو میگن ریکس کے ساتھ ایک مضبوط تعلق قائم کرتی ہے۔

فلم میں آپ دیکھیں گے کہ میگن کو ملازمت کے بعد ریکس کو اپنانے کے لئے کس طرح کی جسمانی اور جذباتی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

The Bricklayer (2023)

Action
Thriller

رینی ہارلن ہمیشہ عمدہ ایکشن فلمیں نہیں بناتے لیکن جب وہ اپنا کام دکھاتے ہیں تو نتیجے میں شائقین کو Cliffhanger, The Long Kiss Goodnight and Die Hard 2 جیسی شاہکار فلمیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور شائقین ٹی وی سکرین کے سامنے اپنا بہترین تفریحی وقت گزارتے ہیں۔

ہارلن کی لاسٹ فلم The Bricklayer میں آرون ایکہارٹ کو سی آئی اے کے ایک ریٹائرڈ اہلکار کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایک بدمعاش قاتل کی جانب سے کئی صحافیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیے جانے کے بعد فیلڈ میں واپس آ جاتا ہے۔

سی آئی اے کا نام صاف کرنے کی ذمہ داری اٹھانے کے بعد آرون کو عالمی سازشوں کے جال سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے اور ساتھ میں اپنے پریشان کن ماضی کا سامنا بھی کرنا ہوتا ہے۔

ہارلن کی یہ فلم ایکشن اور سازشوں کی متوازن آمیزش کے ساتھ ایک جاندار لیکن کسی حد تک جاسوسی تھرلر پیش کرتی ہے،

نینا ڈوبریو اور ٹم بلیک نیلسن کی سپورٹ سے کہانی مختلف عالمی تناؤ اور نجی مسائل کے بارے میں ہے جو کہ ایک عمدہ تفریحی تجربہ فراہم کرتی ہے۔

Strange Way of Life (2023)

Short
Drama
Western

پیڈرو الموڈوور نے سالوں تک شائقین کو Volver سے لے کر The Skin I Live In  اور All About My Mother سمیت متعدد بہترین کلاسک فلمیں دی ہیں اور ان کی آخری فلم جو کہ صرف ایک گھنٹہ کے دورانئیے پر مبنی ہے کلاسک لائن میں ایک اور خوش آئند اضافہ ہے۔

‘اسٹرینج وے آف لائف’ میں دو پرانے دوستوں سلوا اور شیرف جیک کے صحرائی قصبے بیٹر کریک میں دوبارہ ملنے کی عکاسی کی گئی ہے۔

سلوا جیک سے ملنے کے لئے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے صحرا میں سفر شروع کرتا ہے، اگرچہ یہ دورہ ان کی جوانی کی یاد کے طور پر شروع ہوتا ہے ، لیکن جلد ہی یہ واضح ہوجاتا ہے کہ اس سافر میں جیک کے پوشیدہ یا پھر آپ رومانوی کہہ لیں کے مقاصد بھی شامل ہیں۔

یہ فلم ان کے تعلقات کی پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہے، دوستی، دھوکہ دہی اور ان کے مشترکہ ماضی کے حل طلب تناؤ کے موضوعات پر مبنی ہے، ایتھن ہاک اور پیڈرو پاسکل نے الموڈوور کی فلموگرافی میں اس مختصر اضافے میں مضبوط اداکاری کی ہے۔

Scoop (2024)

Biography
Drama

صحافیوں کی فلمیں اب پہلے جیسی نہیں رہیںِ لیکن لگتا ہے کہ نیٹ فلکس اپنی تازہ ترین برطانوی تھیم کو اپنا کر اسے تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ فلم Scoop براڈکاسٹ جرنلزم کی دنیا میں غوطہ زنی کرتی ہے کیونکہ اس میں شہزادہ اینڈریو کے 2019 میں بی بی سی نیوز نائٹ کو دیے گئے بدنام زمانہ انٹرویو سے قبل کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

اس فلم کی توجہ سیم میک ایلسٹر پر مرکوز ہے، جس کا کردار بلی پائپر نے ادا کیا ہے، جو دھماکہ خیز انٹرویو حاصل کرنے والے پرعزم صحافی ہیں۔

فلپ مارٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں بڑی تیاریوں، پس پردہ مذاکرات اور برطانوی بادشاہت کو ہلا کر رکھ دینے والی ٹیلی ویژن کی عکاسی کی گئی ہے۔

گیلیئن اینڈرسن نے صحافی ایملی میٹلس کا کردار ادا کیا ہے اور ایک مضبوط کاسٹ کے ساتھ  اسکوپ عوامی اور نجی دباؤ کے درمیان سچائی کو بے نقاب کرنے کے لئے پرعزم ٹیم کے چیلنجوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔

Split (2016)

Horror
Thriller

اگر ایم نائٹ شیاملن سے آپ ایک چیز پر بھروسہ کرسکتے ہیں تو وہ فلموں میں غیر متوقع وقت پر سنسنی خیزی ہے، ان کی تازہ ترین فلمیںِ شاندار رہی ہیں جن میں Knock at the Cabin، Old اور بڑے پیمانے پر پسند کی جانے والی فلم Split شامل ہیں۔

سپر ہیرو ٹائپ کی اس سنسنی خیز فلم میں جیمز میک ایوئے نے کیون وینڈیل کرومب کا کردار ادا کیا ہے جو 23 مختلف بہروپ کا حامل ایک عجیب شخص ہے اور وہ تین نوعمر لڑکیوں کو اغوا کر کے انہیں یرغمال بنا لیتا ہے۔

Top 10 April Movies

جیمز کا 24 واں روپ ایک جانور کا ہوتا ہے اور ان نوعمر لڑکیوں کو کسی بحی طرح اس کے جانور بننے سے قبل فرار ہونے کا طریقہ کھوجنا ہوتا ہے۔

یہ سنسنی خیز فلم کیون کے ٹوٹے ہوئے دماغ کی پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہے اور صدمے اور بقا کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اس کے ساتح ساتھ یہ فلم جلتے ہوئے نفسیاتی سوالات اور چونکا دینے والے بدلائو کے ساتھ تناؤ کی صورتحال پیدا کرتی ہے۔

Hans Zimmer: Hollywood Rebel (2022)

Documentary
Biography
Music

میری فہرست میں آخری انتخاب ایک دستاویزی فلم ہے جسے میں اندازہ لگا رہا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے نہیں دیکھا ہو گا۔

ہانس زیمر: ہالی ووڈ ریبیل ایک عظیم، معلوماتی، متحرک فلم ہے جو ہمارے وقت کے سب سے زیادہ بااثر فلم موسیقاروں میں سے ایک ہانس زیمر کے اختراعی کیریئر کی کھوج لگاتی ہے۔

یہ فلم موسیقی اور آواز کے بارے میں ان کے انقلابی نقطہ نظر کو اجاگر کرتی ہے ، روایتی آرکیسٹرا کمپوزیشن سے ہٹ کر الیکٹرانک موسیقی اور منفرد صوتی پیلیٹ کو مربوط کرتی ہے۔

ساتھیوں کے ساتھ انٹرویوز اور پردے کے پیچھے کی فوٹیج کے ذریعے، ناظرین زیمر کے تخلیقی عمل اور فلمی موسیقی پر ان کے کام کے اثرات کے بارے میں بصیرت حاصل کرتے ہیں۔

میٹ شراڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس دستاویزی فلم میں اسکور کے ذریعے سنیما کے تجربے کو تبدیل کرنے میں زیمر کے کردار کو دکھایا گیا ہے۔

دسواں انتخاب Top 10 April Movies ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو ایکشن، ایڈونچر یا مار دھاڑ سے بھرپور فلموں کے شوقین ہیں لیکن یہ دستاویزی فلم اپنے اندر پوری تاریخ رکھتی ہے۔

امید ہے اس لسٹ میں سے کچھ فلمیں آپ کی توجہ ضرور حاصل کریں گی اور آپ سکرین پر بہترین تفریحی وقت کو انجوائے کریں گے نیز یہ بھی ضرور بتائیے گا کہ اس فہرست میں سے آپ کو کونسی فلم پسند آئی ہے؟

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے