جہاں ایک طرف پاکستانی کھلاڑی پہلے امریکہ اور بعد ازاں بھارت سے جیتا ہوا میچ ذلت آمیز انداز میں ہارنے کے بعد ٹوٹے ہوئے دلوں کے ساتھ شرمندہ دکھائی دے رہے ہیں وہیں اپنے سابق کرکٹر عمر اکمل اپنی فٹنس کے مسائل کو لے کر سوشل میڈیا پر خود کو فٹ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
عمر اکمل نے فیس بک پر توجہ پلیز لکھتے ہوئے اپنی دو ٹاپ لیس تصاویر پوسٹ کی ہیں اور اپنی طرف سے خود پر ان فٹ ہونے کا الزام لگانے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں لیکن تصاویر ایسی پوسٹ کی گئی ہیں جو واضح طور پر عریانی کے زمرے میں آتی ہیں۔
SummaryUmar Akmal has posted two topless pictures of himself writing ‘Attention Please’ on Facebook and has shut the mouths of those who accuse him of being unfit on his behalf, but the pictures have been posted which clearly fall under the category of nudity.
عمر اکمل کا تصاویر میں پیغام
عمر اکمل پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ "براہ مہربانی توجہ دیں”، یہ ان ان کے لئے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں، ان کی پر اعتمادی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ یہی سمجھتے ہیں کہ اس طرح فٹنس کے اظہار کے لئے اوپرے جسم کی برہنہ تصاویر پوسٹ کرنا مخالفین کے منہ بند کرنے کے مترادف ہے۔
مذکورہ تصاویر میں باڈی لینگویج کو دیکھا جائے تو تصاویر واقعی معنی خیز ہیں، ایک تصویر میں عمر اکمل اپنے سر کے پیچھے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور عجیب سا منہ بنا کر نامعلوم اشارے دے رہے ہیں، بہرحال یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس طرح کا پوز دے کر کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔
دوسری تصویر نسبتاً بہتر ہے جس میں وہ فارمل انداز میں اپنے کولہوں کی ہڈیوں پر ہاتھ رکھ کر سائیڈ پوز دے رہے ہیں انداز ایسا ہے جیسے کہ یہ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر تعریف و توصیف کا طوفان امڈ آئے گا۔
عمر اکمل کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
عمر اکمل کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور فنی تبصرے کر کے خوب رونق لگا دی ہے اور قہقہوں کا طوفان امڈ آیا ہے، یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے کہ لوگ عمر اکمل کی واقعی تعریف کر رہے ہیں یا اس کی مزید ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔
ایک مداح کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے بہتر فٹنس، دوسرے صارف نے نے عمر اکمل کو پاکستانی کرکٹ کا رونالڈو قرار دے دیا حالانکہ کرکٹ اور فٹ بال کے موازنے کی کوئی لاجک نہیں بنتی ہے۔
گرین شرٹس کھلاڑیوں کے ایک مداح کا کہنا ہے کہ ‘یہ پورے پاکستانی اسکواڈ سے بہتر ہے، ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ‘عمر بھائی تصویروں کے لیے سانس روکے ہوئے ہیں، جبکہ ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ عمر بھائی سانس کھینچ کر تو ہم بھی دبلے ہو جاتے ہیں، مسئلہ تب بنتا ہے جب ہم اگلا سانس لیتے ہیں۔
فضا علی کو طلاق کیوں ہوئی اور تیسری شادی کس سے کریں گی؟ فضا نے سب بتا دیایہ بھی پڑھیں:
بہرحال لیکن عمر کی یہ پوسٹ اور تصویریں ایسی ہیں کہ ایک بار جب انہیں دیکھا لیا جائے تو نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔
عمر اکمل کی فٹنس کے لئے لگن ایک قابل ستائش قدم ہے۔ تاہم، اپنی بات ثابت کرنے کے لئے ان کا اپنی شرٹ کے بغیر، دھوپ میں نہانے والے جسم کی تصاویر پوسٹ کرنا چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے۔
واضح رہے کہ – Umar Akmal – اپنی گلابی انگلش اور اس طرح کی عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر مزاح اور تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی تصاویر شیئر کر کے بھی اچھی خاصی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔
وہ جان بوجھ کر ایسی تصاویر اور باتیں پوسٹ کرتے ہیں یا اپنے مزاج کی سادگی اس کا سبب ہے، آپ کے خیال میں کیا ہو سکتا ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔