فضا علی کو طلاق کیوں ہوئی اور تیسری شادی کس سے کریں گی؟ فضا نے سب بتا دیا

  • میں دوسری شادی اسی صورت میں کروں گی جب کوئی ایسا شخص تلاش کر لوں جو میری بیٹی کو قبول کرے۔
  • فضا علی جو کہ ایک ماڈل ہونے کے ساتھ سنگل ماما بھی ہیں اپنے مستقبل کے حوالے سے پر اعتماد ہیں کہ انہیں نیا رشتہ کس طرح کا بنانا ہے۔  
Why did Fiza Ali Get Divorced and Who will She Marry Again? Fiza told everything, read all the details about Fiza Ali marriage in Urdu

بہت سے سنگل پیرنٹس کی طرح دو ناکام شادیاں کرنے والی ماڈل اور ٹیلی ویژن ہوسٹ فضا علی کا نئی شادی کے حوالے سے ترجیحات اور معیار بالکل واضح ہے اور یہ ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے ساتھ دوبارہ شادی کے بارے میں تبھی سوچیں جب فضا کے ساتھ ان کی بیٹی فارال  کو بھی قبول کرنے کے لئے تیار ہو گا۔

فضا کس سے شادی کریں گی؟

آن لائن وائرل ہونے والی ایک کلپ میں فضا کا کہنا تھا کہ میں شادی تبھی کروں گی جب مجھے کوئی ایسا شخص ملے گا جو نہ صرف میری بیٹی کو قبول کرے بلکہ شادی سے مجھے میرے پروفیشنل کام میں کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

فضا کا کہنا تھا کہ ایسا کئی بار ہوا کہ نیا رشتہ قائم ہونے کے بہت قریب پہنچ چکا تھا، بہت سے لوگ رشتہ لے کر آتے رہے اور رشتے کی بات پکی بھی ہو جاتی لیکن جب مجھے کہا جاتا ہے کہ فارال  کا اپنے والد سے کوئی رابطہ نہیں ہونا چاہئے، فضا کے مطابق ان کے نزدیک باپ بیٹی کا آپسی رابطہ منقطع کرنا سرے سے آپشن ہے ہی نہیں ہے۔

فضا علی اور فواد فاروق بے شک رشتہ ختم کر چکے ہیں لیکن یہ دونوں اپنی بیٹی فارال  کی مشترکہ طور پر کفالت اور تربیت کر رہے ہیں، فضا کے مطابق جب وہ کسی ٹور پر یا بڑے پروجیکٹ میں مصروف ہوتی ہیں تو اکثر فضا کے داد اور دادی اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

Fiza Ali with her Daughter

فضا کے شادی شدہ زندگی کے انکشافات

اپنے سابقہ سسرال کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے فضا نے بتایا کہ ان کے ساتھ آج بھی خوشگوار تعلقات ہیں اور وہ آج بھی اپنے سابقہ ساس سسر کو امی اور ابو کہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ جب میں شوٹنگ وغیرہ سے لیٹ ہوں اور فارال  کو دادا دادی کے گھر سے پک کرنا ہوتا ہے تو میں ان سے کہتی ہوں کہ انہوں نے رات کے کھانے میں جو بھی بنایا ہے اسے پیک کر دیں اور وہ کھانا میں گھر لے جاتی ہوں۔

فواد فاروق کے ساتھ ماضی میں شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضا نے شادی نبھانے کے حوالے سے اپنی کوششوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فواد نے کبھی مجھ پر ہاتھ نہیں اٹھایا، میرے ساتھ کبھی بد تمیزی نہیں کی اور نہ ہی مجھے کبھی گالیاں دی ہیں لیکن ان کے لئے یہ معاملہ بہت اہم تھا کہ مجھے سوشل ہونا چاہئے اور ہر سماجی تقریب میں نظر آنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل فضاء علی کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

فضا کے مطابق وہ ایک بالکل مختلف خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے خاندان میں دوسروں کے ساتھ میل جول کو کم سے کم رکھا جاتا ہے، شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کے لئے خود کو ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہو گیا تھا اور ان کے شوہر ان کے کام سے مطمئن بھی نہیں تھے اور کوئی خاص توجہ نہیں دیتے تھے۔  

علیحدگی کی وجوہات

ان کا کہنا تھا کہ میری شہرت اور میرے کام سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا، میری سوشل لائف ہی وہ واحد چیز تھی جس پر وہ توجہ دیتے تھے اور چاہتے تھے کہ مجھے ہر پارٹی اور ہر تقریب میں نظر آنا چاہیے اور میرا کام ان کے لئے کوڑے دان کی طرح تھا۔

آخر کار اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے اور اس کے اثرات کے زندگی پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے فضا کے بہن بھائیوں نے انہیں اس رشتے کو ختم کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد یہ شادی اپنے انجام کو پہنچ گئی۔

فضا کی دونوں شادیوں کا پس منظر اور علیحدگی

واضح رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی جو صرف تین سال ہی چل سکی اور اس شادی میں سے فضا کی بیٹی فارال کی ولادت ہوئی، بعد ازاں انہوں نے 2018 میں ایک کاروباری شخص ایاز ملک نامی شخص سے شادی کی لیکن وہ بھی ناکام ہو گئی اور کچھ ہی عرصے بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

fiza alifiza ali daughterfiza ali divorcefiza ali in urdufiza ali interviewfiza ali lifefiza ali marraigefiza ali wallpapershowbiz news in urdu