- ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم IOS-18 ستمبر سے تمام سپورٹڈ آئی فون ڈیواسز کے لئے دستیاب ہو گا تاہم ایپل انٹیلی جنس آئی فون 15 پرومیکس اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لئے ہی دستیاب ہو گی
- آئی فون میں سکیورٹی کے پیش نظر اے آئی کمانڈز کا تمام عمل ڈیوائس پر ہی عمل پذیر ہو گا بصورت دیگر یہ کمانڈز iCloud میں ہوں گی جہاں صارفین کا ڈیٹا کبھی بھی سٹور نہیں کیا جاتا ہے۔
ایپل کے نئے آئی فون IOS-18 آپریٹنگ سسٹم کی ہر چیز میں "Apple Intelligence” کی آمیزش شامل ہے
ٹیکنالوجی کی دنیا جانتی تھی کہ نئی ایپل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی آنے والی ہے لیکن ایپل کی ڈویلپرز کانفرنس کے بعد تصدیق ہو گئی ہے کہ اس ستمبر میں لانچ ہونے والے نئے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم IOS-18 میں ایک نہیں بلکہ دو اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
ایپل نے اپنے تمام آپریٹنگ سسٹمز میں "ایپل انٹیلیجنس” کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ٹھہریئے، یہ مکمل خبر نہیںِ ہے بلکہ ۔۔۔
New Features in iPhone IOS 18
مکمل خبر یہ ہے کہ در حقیقت معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم CHATGPT کے نئے فیچرز آئی فون کی ہوم سکرین، لاک سکرین، کنٹرول سینٹر، فوٹو ایپ، میسجز اور ای میل کے علاوہ سفاری اپ ڈیٹس میں بھی شامل ہیں جو کہ آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم IOS-18 کی حامل تمام آئی فون ڈیوائسز کے لئے کار آمد ہوں گے نیز آئی فون کی وائس اسسٹنٹ SIRI کو بھی AI سے لیس کر کے جدید سے جدید ترین بنا دیا گیا ہے۔
Consumer Security in Apple Intelligence
ایپل نے اعتماد دلایا ہے کہ اس نے اپنی نئی آرٹیفیشل ٹیکنالوجی ایپل انٹیلیجنس "Apple Intelligence” کو اپنے صارفین کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا ہے، کمپنی کے آفیشلز کے مطابق ایپس میں اے آئی کے استعمال کا زیادہ تر عمل آئی فون ڈیوائس پر انجام پذیر ہو گا جس میں ای میل، میسجز اور تصاویر سمیت ڈیوائس کے تمام فیچرز کی معلومات شامل ہوں گی۔
آفیشلز نے آئی فون صارفین کو یقین دلایا ہے کہ Ai کی کوئی ایسی کمانڈ یا عمل جو کہ ڈیوائس پر ممکن نہیں ہو سکے گا وہ کمانڈ ایپل کے نجی سرور آئی کلائوڈ – iCloud – میں مکمل ہو گی اور صارفین کا ڈیٹا وہاں کبھی بھی سٹور نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں” ایپل انٹیلی جنس: آئی فون کے لئے نئی مشکلات کا آغاز، ایلون مسک نے ایپل کو دھمکی کیوں دی؟
بات یہیں تک نہیں رکتی بلکہ "ایپل انٹیلیجنس” نئے آئی فون ماڈل پر AI کا واحد ذریعہ نہیں ہو گا بلکہ مائیکرو سافٹ کی ذیلی کمپنی OpenAI اور ایپل کے مابین معاہدے کے بعد SIRI کو ایپل انٹیلیجنس کے علاوہ ChatGPT تک بھی رسائی حاصل ہو گی.
تاہم صارفین کی سکیورٹی کے تحفظ کے پیش نظر ChatGPT کی لانچنگ سے قبل آپشن دیا گیا ہے کہ آیا آپ ایپل انٹیلیجنس کو ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں یا ChatGPT پر منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
اس طرح صارفین کو اختیار دیا گیا ہے کہ جس بھی AI ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہیں کر لیں، SIRI کی معاونت دونوں ٹیکنالوجیز میں صارفین کو حاصل رہے گی۔
Upgradation in iPhone Control Center IOS-18
سلسلہ یہیں نہیں رکتا ہے بلکہ اے آئی کے علاوہ بھی نئے آئی فون کے کنٹرول سسٹم میں ایسی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جو صارفین کو حیران کر دیں گی، جیسے کے نئی ہوم سکرین، لاک سکرین اور کنٹرولز کو صارفین کے ہاتھ میں دے دیا گیا اور اب وہ اپنی مرضی اور ذوق کے مطابق چیزوں کو ترتیب دے سکیں گے۔
اب آپ وال پیپر کے رنگوں کے ساتھ کھیل سکیں گے، وال پیپر پر اپنے حساب سے ایپس کی سیٹنگ کر سکیں گے، لاک سکرین کو کنٹرول کیا جا سکے گا اور فون کو ان لاک کئے بغیر کیمرے، فلیش لائٹ کے علاوہ دیگر ایپس کو استعمال کر سکیں گے اور لاک سکرین پر اپنی مرضی کے مطابق کنٹرولڈ ایپس کو تبدیل بھی کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 11 کی تازہ قیمتیں، پی ٹی اے ٹیکس اور انسٹالمنٹ پلان کی تمام تفصیلات
کنٹرول سنٹر کو بھی بڑے پیمانے پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، اب آپ کے پاس کنٹرولز کی مختلف اقسام ہوں گی، آپ پیجز یا کیٹگریز کو سوائپ کر کے یا اپنی انگلی کے ذریعے سلائیڈ کر کے آسانی کے ساتھ کنٹرول کر سکیں گے۔
Biggest Updates in Apple iCloud Photos Gallery
ایپل گیلری یا فوٹوز کے نئے ورژن کے حوالے سے اپیل کا دعوی ہے کہ یہ ورژن اس کا اب تک کا سب سے بڑا ری ڈیزائن ورژن ہے جس میں ڈسپلے کے نئے اور دلچسپ فیچر کے علاوہ تصاویر کی ترتیب اور مخصوص تصاویر کو سرچ کرنے کے لئے نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
اب آپ تصاویر یا ویڈیوز یا پوری گیلری کو آٹو پلے پر دیکھ سکتے ہیں، آپ اپنی تصاویر تلاش کرنے اور اپنی مرضی کی گیلری بنانے کے لئے ایپل انٹیلی جنس کا استعمال کر سکتے ہیں، تصاویر کی ایڈیٹنگ وغیرہ کے لئے بھی نئے فیچرز شامل کر دیئے گئے ہیں جن میں تصاویر میں ناپسندیدہ چیزوں کو دور کرنے جیسا فیچر بھی شامل ہے۔
iPhone RCS Massagers with Apple Intelligence
میسجز کے حوالے سے آئی فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے اور وہ ہے آئی فون میسجز کو Rich Communication Services (RCS) پر اپ گریڈیشن، اب آپ میسجز میں دوسروں کو ٹائپنگ کرتے دیکھ سکیں گے، ریڈ اور ان ریڈ میسجز دیکھ سکیں گے، آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کا میسج وصول ہو گیا ہے کہ نہیں اور آپ کے ریڈ کئے ہوئے میسجز بھی دیکھے جا سکیں گے۔
اب میسجز پر اپنی مرضی کے کسی بھی ایموجی کے ذریعے ٹیپ بیک بھی کیا جا سکے گا اور اسے بھی بڑھ کر یہ کہ اب آپ ایپل انٹیلی جنس کی مدد سے موقع پر اپنے مرضی کے ری ایکشن کے مطابق کمانڈ دے کر اپنا ایموجی بھی بنا سکیں گے جبکہ اے آئی آپ کی میسجز کے سیاق و سباق سے مدد لے کر آپ کی مرضی کا ایموجی بنا کر دے دے گا، ان نئے ایموجیز کو ایپل نے جینموجی کا نام دیا ہے۔
اس کے ساتھ اب آپ سیٹلائیٹ کے ذریعے آئی میسجز، ایس ایم ایس، ٹیپ بیک اور ایموجیز بھیج اور وصول کر سکیں گے اور آپ کی لوکیشن آپ کو بتائے گی کہ آیا آپ سیٹلائٹ سے منسلک ہیں یا نہیں اور یقیناً یہ بتانا ضروری نہیں ہو گا کہ آپ کے ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کے لئے انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ یعنی خفیہ رکھا جائے گا۔
Apple Mail Box, Safari, App Locks AI Versions
نئے آپریٹنگ سسٹم میں آئی فون کی ای میل اپ کو جی میل باکس کی طرز پر ری ڈیزائن اور اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں ای میلز کی ترتیب، نیا ڈائجسٹ ویو جہاں متعلقہ ای میلز سٹور ہوتی ہیں کو آپ ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں نیز ایپل انٹیلیجنس کی مدد سے اب آپ نئی ای میلز بھی لکھ سکتے ہیں۔
آخری میں اگر بات کریں آئی فون کے ویب برائوزر سفاری کی تو وہاں وہاں پر بھی IOS 18 میں بڑی تبدیلیاں لائی گئی ہیں، ایپل انٹیلیجنس کو تو شامل کیا ہی گیا ہے نیز اسے مزید اپ گریڈ بھی کیا گیا ہے جیسے کہ نیا ریڈنگ ڈیزائن، مطلوبہ معلومات کی تیز ترین تلاش اور رسائی اور درکار معلومات کی جھلکیاں وغیرہ جیسی اپ گریڈیشنز شامل ہیں۔
نیز ایپس کو لاک کرنے یا چھپا دینے کے فیچرز تاکہ آپ کے علاوہ کوئی اور ان تک رسائی حاصل نہ کر سکے، نئی پاسورڈ ایپ اور دیگر کنٹرول بھی شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسیبلٹی، نوٹ ایپ، ہیلتھ ایپ، کیلنڈر ایپ اور بہت سی دیگر چیزوں کے لئے متعدد اپ ڈیٹس شامل ہیں۔
Conclusion
اگر آپ ڈویلپر ہیں تو IOS 18 آپریٹنگ سسٹم آپ کے لئے آج بھی دستیاب ہے بصورت دیگر آپ کو اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے موسم خزاں یا ستمبر کا انتظار کرنا ہو گا، ستمبر کے بعد یہ آپریٹنگ سسٹم تمام سپورٹڈ آئی فون ماڈلز کے لئے دستیاب ہو گی تاہم ایپل انٹیلیجنس اور کے دیگر اہم فیچر صرف آئی فون 15 پرو یا پرو میکس اور اس کے بعد کے بیٹا ماڈلز میں ہی دستیاب ہوں گے۔