Imran Khan to hold PTI's power show in Islamabad
  • ہم اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
  • پارٹی اپنی طرف سے قانون کی خلاف ورزی سے بچنے کی کوشش کرے گی۔
  • عمران خان کی انتظامیہ، عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایات واضح ہیں۔
  • رکاوٹیں پیدا کرکے مزید تلخی پیدا نہ کریں، بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کر کے پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سیف نے کہا، "ہم ضمانت دیتے ہیں کہ امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنی طرف سے قانون کی کسی بھی خلاف ورزی سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بیان وفاقی دارالحکومت میں جلسہ عام کے انعقاد کے لیے کئی ماہ سے جاری جدوجہد کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جہاں حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر ریلی منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں اختلافات: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا

جون میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عمران خان کی جماعت کی جانب سے ریلی نکالنے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پارٹی اور شہر کی انتظامیہ کو اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

تاہم بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے محرم الحرام کے آغاز اور سیکیورٹی خدشات اور مقامی لوگوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے این او سی معطل کردیا تھا۔

بعد ازاں پارٹی نے این او سی کی معطلی کے ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹائے جانے کے بعد پارٹی نے ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ سے 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت طلب کی۔

سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کئی ماہ سے اسلام آباد میں ایک عوامی جلسے کے انعقاد کی کوشش کر رہی ہے اور بیرسٹر سیف کا یہ اعلان ان کے باس اور کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں ایک عوامی اجتماع کے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبر: عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے جیل سے درخواست فارم جمع کروا دیا

پارٹی کے بانی عمران خان کی ایک سال قید کی مناسبت سے صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا تھا کہ ‘ہمیں ریلی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا’، جلسے کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ عوامی اجتماع میں کے پی سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے یہ واضح کر دیا تھا کہ پارٹی کو انتظامیہ اور عدالتوں سے رجوع کرنا ہے، سیف نے ریمارکس دیئے کہ ملک کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں ڈال کر مزید تلخی پیدا نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے بھی عمران خان سے اڈیالہ میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کی قیادت کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں کے لئے این او سی کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں بغیر این او سی کے احتجاجی تحریک چلائوں گا۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے