Samsung A34 And A15 Latest Prices and Instalment Plan in Pakistan 2024

سام سانگ کمپنی نے موبائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ماڈل A-35 اور  A-15کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے،نئی تعارفی قیمت کا بھی اعلان کر دیا ہے اور ساتھ میں  ان صارفین کیلئے آسان اقساط کا بھی اعلان کردیا ہے جو یک مشت ادائیگی نہیں کر سکتے۔ یوں سام سانگ صارفین کیلئے ایک سنہری موقع  ہاتھ لگا ہے  وہ نئے ماڈلز کے موبائل انتہائی مناسب قیمت پر اور آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 سام سانگ موبائل کا تعارف اور بڑھتی ہوئی مانگ

کم بجٹ رکھنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے سام سنگ ایک بہترین آپشن ہے جو کہ ایسے ماڈلز بھی متعارف کرواتا ہے جن کی قیمتیں نسبتاً کم ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ سام سانگ پر اعتماد کرتے ہیں،سام ساگ استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سام سانگ کے ماڈل A-35 اور  A-15پاکستان کے علاوہ دیگرممالک میں بھی مقبول ہیں۔

Samsung A34 And A15 Latest Prices and Instalment Plan in Pakistan 2024

سام سنگ گلیکسی A34کی خصوصیات

ویسے تو سام سانگ کمپنی نے جتنے بھی ماڈل بنائے ہیں وہ اپنی کارکردگی، ساخت اور بناوٹ کے حوالے سے بہت ہی شاندار ہیں مگر سام سانگ گلیکسی اے 34 اپنی منفرد حاصیت کی وجہ سے دوسروں سے ممتاز ہے، سام سانگ گلیکسی اے 34 اپنی کم خرچ بالا نیشں کے مصداق کفایت شعاری، بہترین کارکردگی اور پرکشش خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے، یہ ایک ہائی فائی پروسیسر، انتہائی مناسب میموری، ہائی ریزولوشن ڈسپلے، ورسٹائل کیمرہ سیٹ اپ اور طاقت ور بیٹری کے ساتھ قیمت کے لحاظ سے بھی انتہائی مناسب ہے۔

پاکستان میں سام سانگ A-34  کی قیمت

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی [پی ٹی اے] کی جانب سے اینڈوائیڈ فونز پر کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہیں جو کہ سمارٹ فون کی قیمتوں اور اقسام سمیت دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائے گئے ہیں، حکومتی سطح پر اس قسم کے  بڑے پیمانے پر ٹیکسوں نے موبائل فون کی قیمتوں کو بہت متاثر کیا ہے اور سمارٹ فونز کی قیمتوں پچھلے دو سال کے دوران نسبتاً اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سال 2024کے وسط میں سام سانگ A-34 کی قیمت 80,999 روپے ہو گئی ہے۔

سام سانگ A-34 کیلئے آسان اقساط کا منصوبہ

پاکستان میں سام سانگA-34کو آسان اقساط پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے جس کیلئے ایک مکمل پلان آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے اگر آپ یک مشت رقم ادا نہیں کرسکتے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان میں کئی ایک ایسے ڈیلر ہیں جوآپ کو آسان اقساط پر بھی موبائل دے رہے ہیں۔

اگر آپ قسطوں پرسام سانگ اے 34  موبائل فون خریدناچاہتے ہیں تو اس پلان کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے بجٹ کے مطابق موبائل فون خرید سکتے ہیں۔قسطوں کا شیڈول درج ذیل میں دیا جارہا ہے۔

ماہانہ قسط دورانیہ
Rs.28,421تین ماہ
Rs.14,594چھ ماہ
Rs.10,000نو ماہ
Rs.7,670ایک سال
Rs.6,00018ماہ
Rs.4,87624ماہ
Rs.3,75436ماہ

گلیکسی A-15 کی خصوصیات

سام سنگ گلیکسی A-15 بہت سے متاثر کن فیچرز موجود ہیں جو پاکستان میں بجٹ کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے ایک انتہائی بہترین انتخاب ہے۔

گلیکسی A-15 ایک انتہاءی بہترین فریم، چمکدار بیک کور اچھی کوالٹی کے کیمرے کی وجہ سے بہت خوبصورت لگتا ہے، نیلے سیاہ، نیلے، ہلکے نیلے اور پیلے رنگوں میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بہترین اور بدترین موبائل نیٹ ورکس: کون سا موبائل کنکشن استعمال کریں؟ پی ٹی اے سروے نتائج

سیلفی کے شوقین صارفین کیلئے A-15 بہترین چوائس ہے کیونکہ اس میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ، لینڈ اسکیپ اور کلوز اپ کے لئے 5 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے، سیلفی کے لئے 13 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے جس کی مدد سے وہ تصاویر اور ویڈیو بآسانی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

A-15 میں سام سنگ کا ون یو آئی سافٹ ویئر بھی شامل ہے، جویوزر کو بہترین ماحول فراہم کرتا ہے اور وہ اپنی مرضی کا ماحول سیٹ کر سکتے ہیں، پاکستان میں اس وقت 6+128GB اور 8GB+256GB اسٹوریج کے دو ورژن میں دستیاب ہے۔

سام سانگ گلیکسیA-15 کی قیمت

بینک الفلاح نے اپنے ویب سائٹ پر سام سانگ A-15کی قیمت شائع کر دی ہے جس کے مطابق6-GB+128GB  قیمت 49،999 روپے ہے۔

سام سنگ گلیکسیA-15 کا انسٹالمنٹ پلان

بینک الفلاح صفر فیصد مارک اپ پر تین (3) ماہ اور 6 ماہ کی آسان اقساط صارفین کو یہ مادل فراہم کر رہا ہے، تین ماہ کے پلان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسٹمر  سام سانگ A-15 ماڈل 6GB+128GB کیلئے ماہانہ قسط 16666 روپے اداکر کے موبائل حاصل کر سکتا ہے ۔

6 ماہ کی قسط کے پلان کے لئے کسٹمر کو 8333 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے اس کے علاوہ بینک پروسیسنگ فیس کا اطلاق بھی ہو گا۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے